لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے متعارف کروائی گئی، الیکٹرک بس سروس سردی کے موسم میں عوام کے لیے حقیقی معنوں میں ایک نعمت ثابت ہو رہی ہے۔ صوبے کے دور دراز علاقوں تک عام شہری اب سستی، محفوظ اور لگڑری سفری سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں، جو ماضی میں صرف بڑے شہروں تک محدود تھی۔ پنجاب کا عام آدمی اس جدید اور آرام دہ سفری سہولت پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دل سے دعائیں دے رہا ہے۔ مریم نواز کا ہر منصوبہ عوام کو براہِ راست ریلیف فراہم کرنے کے وژن کے تحت ترتیب دیا گیا ہے، جس کا عملی مظاہرہ آج صوبے بھر میں نظر آ رہا ہے۔ ماضی قریب میں پنجاب کے عوام کو بزدار اور گوگی جیسے عناصر نے جھانسہ دیا، جس کے باعث صوبہ بدانتظامی اور زوال کا شکار رہا۔ تاہم اب پنجاب میں دوبارہ عوام کی نمائندہ حکومت آنے سے ترقی اور خوشحالی کا سفر ایک بار پھر شروع ہو چکا ہے۔ آج پنجاب کے ہر ضلعے میں بلا تفریق ترقیاتی کام جاری ہیں اور شہری و دیہی علاقوں میں یکساں سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کا منشور ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے، جس پر حکومت عملی اقدامات کے ذریعے عمل پیرا ہے۔ جو لوگ سٹریٹ موومنٹ چلانے کے دعوے کرتے تھے، آج وہ تحفظِ کرسی موومنٹ کی فکر میں مبتلا ہیں۔ فلمی ڈائیلاگ مارنے اور ہوا میں تیر چلانے سے کوئی تحریک نہیں چلتی۔ اڈیالہ کا مستقل رہائشی جیل میں شدید فرسٹریشن کا شکار ہو چکا ہے اور اس کی انتشار کی سیاست کے باعث اس کے اپنے لوگ بھی اس کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔ پنجاب حکومت عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے پر پوری یکسوئی سے کام کر رہی ہے اور عوام کا اعتماد ہی حکومت کی اصل طاقت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار