اسرار خان: لاہور پولیس کے اہلکار کی جانب سے شہری سے رشوت لینے کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق رشوت میں ملوث پولیس اہلکار عبدالرحمن کو فوری طور پر گرفتار کر کے ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ اہلکار عبدالرحمن تھانہ راوی روڈ میں تعینات تھا اور اس نے رنگ روڈ پر ایک شہری سے رشوت وصول کی۔

شعبان المعظم کا چاند; تاحال لاہور میں نظر نہیں آیا

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر لاہور پولیس میں زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اہلکار کا غلط عمل پوری پولیس فورس کی ساکھ کو متاثر کرتا ہے، اس لیے ایسے عناصر کے لیے محکمے میں کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کسی بھی پولیس اہلکار کے خلاف شکایت ہو تو فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں تاکہ بروقت اور شفاف کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔  
 

ترقیوں کے منتظر اساتذہ کے لئے اچھی خبر

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا