data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں پیش آنے والے المناک سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 26 ہوگئی ہے جب کہ 83 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

ریسکیو اہلکار جلی ہوئی عمارت کے بیشتر حصوں میں داخل ہوچکے ہیں جہاں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اور ملبہ ہٹانے کا کام مسلسل جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آتش زدگی کے بعد گل پلازہ کا ایک اور متاثرہ حصہ زمین بوس ہوگیا ہے، جب کہ آگ کے باعث ساتھ موجود عمارت بھی متاثر ہوئی ہے اور اس کے پلرز ٹیڑھے ہوگئے ہیں، جس سے صورتحال مزید سنگین ہوچکی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے دفتر میں لاپتہ افراد کی فہرست آویزاں کردی گئی ہے، تازہ اپ ڈیٹ کے مطابق 12 مزید افراد کے نام شامل ہونے کے بعد لاپتہ افراد کی مجموعی تعداد 83 ہوگئی ہے، جب کہ 29 افراد کی موبائل لوکیشن گل پلازہ کے اطراف ظاہر ہورہی ہے۔

حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے 26 افراد میں سے 18 کی شناخت کرلی گئی ہے، جب کہ لاپتہ افراد کے لواحقین کو سول اسپتال میں اپنا ڈیٹا اور ڈی این اے نمونے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ شناخت کا عمل مکمل کیا جاسکے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق نے بتایا کہ سول اسپتال میں اب تک 20 لاشوں کے ڈی این اے سیمپل لیے جاچکے ہیں، جب کہ 48 خاندانوں نے بھی اپنے ڈی این اے نمونے جمع کرادیے ہیں۔ ڈی آئی جی اسد رضا کے مطابق ڈی این اے نمونے سندھ فرانزک ڈی این اے لیبارٹری جامعہ کراچی بھیجے جا رہے ہیں اور آئندہ تین روز تک کراس میچنگ کا عمل جاری رہے گا۔

دوسری جانب سندھ فرانزک لیب کو 6 لاشوں کے نمونے موصول ہوچکے ہیں، جب کہ ناقابل شناخت 6 لاشیں ایدھی سردخانے سہراب گوٹھ منتقل کردی گئی ہیں۔

ادھر گل پلازہ میں آتشزدگی کے اس واقعے سے متعلق قائم تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس میں اب تک جمع کیے گئے شواہد اور ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈی این اے گل پلازہ افراد کی کے مطابق گئی ہے

پڑھیں:

مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں سیشن جج اور ان کے گن مین موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ گاڑی میں سوار ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کے فوری بعد شہداء اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظامِ انصاف پر دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ بار کونسل نے واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے میں ججز، وکلا اور شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے، حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور واقعے کی جامع تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار عناصر کو قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق