پاکستان: جولائی تا ستمبر 2025ء ٹک ٹاک سے 2 کروڑ سے زائد ویڈیوز حذف
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کی گئی تازہ کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ جولائی سے ستمبر کے دوران ملک بھر میں کروڑوں ویڈیوز پلیٹ فارم سے ہٹا دی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2025-26 کی تیسری سہ ماہی میں ٹک ٹاک نے پاکستان میں کمیونٹی اصولوں کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 2 کروڑ 81 لاکھ 98 ہزار 284 ویڈیوز حذف کیں، جو مواد کی نگرانی کے حوالے سے ایک نمایاں پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران پیشگی طور پر مواد کی نشاندہی اور حذف کرنے کی شرح انتہائی بلند رہی۔ پاکستان میں ٹک ٹاک نے تقریباً 99.
ٹک ٹاک انتظامیہ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی مواد کی نگرانی میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے، جس کے باعث انسانی ٹیمیں ان معاملات پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں جہاں فیصلوں کے لیے انسانی تجزیہ ناگزیر ہوتا ہے۔ ان میں اپیلوں کا جائزہ، ماہرین سے مشاورت اور بدلتے ہوئے ڈیجیٹل رجحانات پر فوری ردِعمل شامل ہے تاکہ صارفین کو محفوظ اور مثبت آن لائن ماحول فراہم کیا جا سکے۔
عالمی سطح پر اسی سہ ماہی میں ٹک ٹاک نے دنیا بھر سے 20 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ویڈیوز حذف کیں، جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ ہونے والے مجموعی مواد کا تقریباً 0.7 فیصد بنتا ہے۔ ان میں سے بڑی تعداد خودکار نظام کی نشاندہی پر ہٹائی گئی، تاہم مزید جانچ کے بعد لاکھوں ویڈیوز کو بحال بھی کیا گیا، جو نگرانی کے شفاف عمل کو ظاہر کرتا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی سامنے آیا کہ حذف شدہ مواد میں نمایاں حصہ ایسے موضوعات پر مشتمل تھا جو حساس یا بالغ نوعیت کے تھے اور پلیٹ فارم کی پالیسیوں سے مطابقت نہیں رکھتے تھے۔ اس کے علاوہ شائستگی، رازداری، سیکورٹی، غلط معلومات اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد بھی حذف کیے جانے کی بڑی وجوہات میں شامل رہیں، جس سے ٹک ٹاک کے شفاف اور محفوظ ڈیجیٹل ماحول کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :