سری لنکا میں دنیا کا سب سے بڑا جامنی اسٹار سیفائر دریافت
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کولمبو: سری لنکا میں قیمتی پتھروں کی کان کنی کے دوران ایک غیر معمولی اور نایاب جامنی اسٹار سیفائر دریافت ہوا ہے جس نے عالمی جواہراتی دنیا میں توجہ حاصل کر لی ہے۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق اس پتھر کا وزن 3 ہزار 563 قیراط بتایا گیا ہے اور اسے ’اسٹار آف پیور لینڈ‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا دنیا کا سب سے بڑا قدرتی اسٹار سیفائر ہو سکتا ہے۔
اسٹار سیفائر اپنی منفرد بصری خصوصیات کے باعث پہچانے جاتے ہیں جنہیں آسٹیرزم کہا جاتا ہے۔ اس خاص آپٹیکل اثر کے تحت پتھر کی سطح پر روشنی پڑنے سے ستارے جیسی کرنیں نمودار ہوتی ہیں، جو اسے دیگر قیمتی پتھروں سے ممتاز بناتی ہیں۔ دریافت ہونے والے اس جامنی سیفائر میں 6 کرنوں پر مشتمل آسٹیرزم موجود ہے، جو نہایت کم یاب تصور کیا جاتا ہے۔
ماہرِ جواہرات آشن امراسنگھے کے مطابق یہ پتھر نہ صرف جسامت بلکہ رنگ اور ساخت کے لحاظ سے بھی غیر معمولی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جامنی رنگ میں اس حجم کا اسٹار سیفائر دنیا میں شاذ و نادر ہی دیکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے اس کی قدر و قیمت میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق اس نایاب پتھر کی مالیت کم از کم 30 کروڑ ڈالر تک ہو سکتی ہے۔ اگر یہ اندازے درست ثابت ہوتے ہیں تو ’اسٹار آف پیور لینڈ‘ دنیا کے قیمتی ترین جواہرات میں شمار ہو گا اور سری لنکا کی جواہراتی صنعت کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل بن جائے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے نہ صرف عالمی جواہراتی منڈی میں دلچسپی بڑھے گی بلکہ سری لنکا کو قیمتی پتھروں کے ایک اہم مرکز کے طور پر مزید شہرت حاصل ہو گی، جہاں سے پہلے بھی دنیا کے نایاب ترین جواہرات دریافت ہوتے رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسٹار سیفائر سری لنکا
پڑھیں:
روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر بڑی چوری، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات غائب
بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر ممبئی میں چوری کی بڑی واردات سامنے آئی ہے جس میں تقریباً 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور قیمتی گھڑیاں چوری کرلی گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ممبئی کے علاقے جوہو میں پیش آیا، جہاں روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر سے قیمتی سامان اس وقت غائب پایا گیا جب اہل خانہ نے لاکر چیک کیا۔ لاکر کھولنے پر زیورات اور گھڑیاں موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا، جس کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ تقریباً 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور گھڑیاں چوری ہوئی ہیں۔ معاملے کی سنگینی کے پیش نظر تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اس کیس میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جس کا تعلق روینہ ٹنڈن کے خاندان سے ہی بتایا جا رہا ہے۔ ملزمہ کی شناخت 47 سالہ راشی چھابریا کے نام سے ہوئی ہے۔
تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مذکورہ خاتون 2020 سے اداکارہ کے گھر آ جا رہی تھی اور اس دوران اس نے گھر والوں کا اعتماد حاصل کر لیا تھا۔ وہ روینہ ٹنڈن کی والدہ کی مدد اور دیکھ بھال بھی کرتی رہی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمہ کے قبضے سے کچھ قیمتی گھڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں، تاہم باقی زیورات کی بازیابی کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ مکمل ریکوری ممکن بنائی جا سکے۔