سردیوں میں بار بار بیمار کیوں ہوتے ہیں؟ ماہرین نے اصل وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سردیوں کا موسم جہاں ٹھنڈی ہواؤں اور دھند کے زیر اچر رہتا ہے، وہیں صحت کے کئی مسائل بھی ساتھ لے آتا ہے۔
نزلہ، زکام، فلو، کھانسی اور گلے کی سوزش جیسی بیماریاں سردیوں میں عام ہو جاتی ہیں اور اکثر لوگ یہ سوال کرتے نظر آتے ہیں کہ سرد موسم میں وہ بار بار بیمار کیوں پڑ جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق اس کی بنیادی وجہ سردیوں میں جسم کی قوتِ مدافعت کا کمزور ہونا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں سورج کی روشنی کم ہونے کے باعث جسم میں وٹامن ڈی کی سطح متاثر ہوتی ہے۔ وٹامن ڈی مدافعتی نظام کے لیے نہایت اہم سمجھا جاتا ہے، اور اس کی کمی جسم کو وائرس اور جراثیم کے خلاف کمزور بنا دیتی ہے۔ پاکستان کے کئی شہروں میں سردیوں کے دوران دھند اور آلودگی بھی سورج کی روشنی کو محدود کر دیتی ہے، جس سے یہ مسئلہ مزید سنگین ہو جاتا ہے۔
سردیوں میں پانی کم پینا بھی قوتِ مدافعت کو متاثر کرنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ ٹھنڈ کے باعث پیاس کم لگتی ہے، جس کے نتیجے میں جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے۔ اس کمی کی وجہ سے زہریلے مادے جسم سے بروقت خارج نہیں ہو پاتے اور مدافعتی نظام دباؤ کا شکار ہو جاتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی اور خشک ہوا ناک اور گلے کی جھلیوں کو خشک کر دیتی ہے، جس سے جراثیم کے لیے جسم میں داخل ہونا آسان ہو جاتا ہے۔
سرد موسم میں جسمانی سرگرمیوں میں کمی بھی ایک اہم مسئلہ ہے۔ زیادہ تر لوگ گھروں میں محدود رہتے ہیں، ورزش کم ہو جاتی ہے اور میٹابولزم سست پڑ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جنک فوڈ، چائے اور کافی کا زیادہ استعمال بھی جسم کی قدرتی طاقت کو کمزور کر دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بچے، بزرگ اور شوگر، بلڈ پریشر، دمہ اور دل کے مریض سردیوں میں سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
ماہرین غذائیت سردیوں میں متوازن غذا پر خصوصی زور دیتے ہیں۔ دالیں، سبزیاں، انڈے، دودھ، دہی، شہد، ادرک، لہسن اور ہلدی قوتِ مدافعت کو مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ وٹامن سی سے بھرپور پھل جیسے کینو، مالٹا، امرود اور لیموں بھی سردیوں کی بیماریوں سے بچاؤ میں مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ روزانہ کم از کم 15 سے 20 منٹ دھوپ میں بیٹھنا اور مناسب نیند لینا بھی صحت کے لیے ضروری قرار دیا جاتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سردیوں میں جاتا ہے
پڑھیں:
چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟
پاکستانی اداکار شہزاد نواز نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں پاکستانی کرنسی سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر ہٹا دی جائے۔حال ہی میں شہزاد نواز سے اداکار علی سفینہ نے انٹرویو لیا جس میں ملکی حالات سمیت دیگر اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔علی سفینہ نے کہا 'جب بھی کوئی حکومت بدلتی ہے تو آپ کو اپنے اردگرد تبدیلیاں نظر آتی ہیں، مثلاً ایک ثقافتی پالیسی کہتی ہے کہ قائداعظم اور علامہ اقبال ہیرو ہیں، ہم ان کے دور حکومت میں ان سب کو دیکھتے ہیں، ان کی تصاویر لگائی جاتی ہیں کہ پھر دوسری آنے والی حکومت ان کی تصویریں ہٹا کر اپنے قائدین کی تصویریں لگادیتے ہیں'۔شہزاد نواز نے سوال کیا کیا ایسا ہوا ہے؟ یہ غالباً کراچی ائیرپورٹ پر ہوا تھا، جواب میں علی نے کہا بالکل۔علی سفینہ سے گفتگو کے دوران شہزاد نواز کا کہنا تھا 'اگر یہ میرے اختیار میں ہوتا تو میں تمام کرنسی نوٹوں سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دوں گا کیونکہ لوگوں میں کوئی شرم نہیں ہے، رشوت لے رہے ہیں اور دے رہے ہیں، فراڈ میں ملوث ہیں جب کہ کرنسی نوٹوں پر ان کی تصویر ہے اور وہ آپ کو یہ سب کرپٹ کام کرتے دیکھ رہے ہیں'۔انہوں نے کہا 'اگر اسی طرح نوٹوں کی سرعام بے عزتی ہوتی رہی تو اس تصویر کا کیا فائدہ، ضیاالحق کے دور میں بڑی اچھی تبدیلی آئی کے نوٹوں پر عبارت درج کی گئی رزقِ حلال عین عبادت ہے'۔شہزاد نواز نے کہا 'بعدازاں مشرف کے دور میں اس عبارت کو چھوٹا کردیا گیا، میرے خیال میں اب اسے نوٹوں پر سے نکال دینا چاہیے'۔