یورپ میں افغان انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب، بیلجیم میں 170 سال قید کی سزائیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
یورپ میں افغان انسانی اسمگلنگ نیٹ ورکس کے خلاف بڑی کارروائی سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں نیٹ ورک کے مرکزی ملزمان کو برطانیہ سے بیلجیم منتقل کر دیا گیا ہے۔
افغان جریدے افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث افغان نیٹ ورک کے سرغنہ ذیشان بنگش کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی اور بیلجیم پولیس کی مشترکہ کارروائی کے بعد افغان اسمگلرز کو بیلجیم ملک بدر کیا گیا۔
مرکزی ملزمان ذیشان بنگش اور اس کے ساتھی سیف الرحمن احمدزئی کو دسمبر 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے ذیشان بنگش کو تین سال جبکہ احمدزئی کو دس سال قید کی سزا سنائی۔
افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق احمدزئی کو گزشتہ برس جون میں برطانیہ سے ملک بدر کر کے بیلجیم کی جیل منتقل کیا گیا تھا۔ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ نیٹ ورک مہاجرین کو ایران، ترکیہ اور بلقان کے راستے فرانس اور بیلجیم پہنچانے میں ملوث تھا۔
مزید پڑھیںاسلام آباد؛ موبائل فون چھین کر IMEI تبدیل کرکے افغانستان فروخت کرنے والا منظم گروہ گرفتار
https://img.
رپورٹ کے مطابق افغان اسمگلرز نے ہزاروں مہاجرین کو غیر قانونی طور پر فرانس سے برطانیہ منتقل کیا اور اس دوران پناہ گزینوں کے جنسی استحصال، بلیک میلنگ، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث رہے۔
بیلجیم کی عدالت نے اس نیٹ ورک کے 23 ارکان کو مجموعی طور پر 170 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
ماہرین کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور منظم جرائم نہ صرف یورپ بلکہ عالمی امن و سلامتی کے لیے بھی ایک سنگین چیلنج بنتے جا رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ کے مطابق نیٹ ورک کیا گیا
پڑھیں:
بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
سٹی 42: بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مستونگ، نوشکی، ژوب، خضدار اور کیچ میں آپریشنز کیے گئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد مارے گئے،
ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے،دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ تیار شدہ آئی ای ڈیز بھی دہشتگردوں سے برآمد کر لی گئیں۔علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری کییے ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی،ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔