چاند پر رہائش کیلئے بُکنگ شروع، پیشگی ادائیگی کی رقم کا بھی اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
چاند پر رہائش کیلئے بڑی آفر سامنے آگئی ہے جس میں جی آر یو اسپیس کمپنی نے 10 لاکھ ڈالر پیشگی پر چاند پر کمرا بُک کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
خلائی سیاحت اور مستقبل کی رہائش کے شعبے میں سرگرم ادارے جی آر یو اسپیس نے ایک غیر معمولی اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اب عام افراد بھی چاند پر اپنا کمرہ بُک کرا سکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اس مقصد کے لیے 10 لاکھ امریکی ڈالر بطور پیشگی ادائیگی درکار ہوں گے۔
جی آر یو اسپیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ مستقبل کی خلائی رہائش کے تصور کے تحت متعارف کرایا گیا ہے، جس میں چاند پر جدید سہولیات سے آراستہ کمروں کی تعمیر شامل ہے۔ کمپنی کے مطابق ابتدائی بکنگ کا مقصد ممکنہ صارفین کی دلچسپی اور سرمایہ کاری کا جائزہ لینا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگرچہ خلائی سیاحت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، تاہم چاند پر نجی رہائش اور ملکیت سے متعلق بین الاقوامی قوانین اور تکنیکی چیلنجز تاحال ایک بڑا سوال ہیں۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی خلائی معاہدوں کے تحت کسی بھی آسمانی جسم پر نجی ملکیت کی اجازت نہیں، اس لیے ایسے اعلانات کو مستقبل کے منصوبوں یا تصوراتی پیشکش کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی اس اعلان نے خاصی توجہ حاصل کی ہے، جہاں بعض صارفین اسے مستقبل کی جھلک قرار دے رہے ہیں وہیں کچھ افراد اسے محض ایک تشہیری مہم سمجھ رہے ہیں۔
جی آر یو اسپیس کا کہنا ہے کہ منصوبے کی مزید تفصیلات اور عملی پیش رفت آنے والے مہینوں میں سامنے لائی جائیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جی آر یو اسپیس چاند پر
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer