ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے جامعہ کراچی کی اراضی پر قائم کیے جانے والے پمپ کا این او سی منسوخ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: جامعہ کراچی کی اراضی پر قائم کیے گئے غیر قانونی پیٹرول پمپ کی این او سی منسوخ کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی نے اس حوالے سے باضابطہ احکامات جاری کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے اپنی اراضی کے تحفظ کے لیے کی گئی کوششیں کامیاب ہو گئیں، جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ (شرقی) نے جامعہ کی زمین پر بننے والے پیٹرول پمپ کی این او سی منسوخ کر دی۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے دستخط سے ایک باقاعدہ خط بھی جاری کیا گیا ہے۔
خط کے مطابق این او سی محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے مراسلے اور متعلقہ مختیارکار کی رپورٹ کی روشنی میں منسوخ کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکٹر 22، اسکیم 33، تعلقہ گلشن اقبال، ضلع شرقی میں واقع حافظ پیٹرول پمپ کو اس سے قبل جاری کی گئی این او سی اب مؤثر طور پر منسوخ سمجھی جائے گی۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کی جانب سے پیٹرول پمپ کی این او سی منسوخ کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: او سی منسوخ جامعہ کراچی پیٹرول پمپ ڈپٹی کمشنر
پڑھیں:
طوفانی ہوائیں: موٹروے کے کئی مقامات پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند
سٹی 42 : شدید آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث موٹروے ایم-5 پر ہائی ٹرانسمیشن بجلی کی تاریں گر گئیں۔ حفاظتی اقدامات کے تحت روہڑی سے رحیم یار خان تک موٹروے پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق روہڑی اور پنوں عاقل سے شمالی سمت جانے والی ہیوی اور پبلک سروس گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے۔ موٹروے ایم-5 پر مقام 510 ساؤتھ باؤنڈ اور نارتھ باؤنڈ پر بجلی کی تاریں سڑک پر گرنے سے ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کر دیا گیا۔ موٹروے پولیس کی جانب سے اقبال آباد اور گڈو کے مقامات پر متبادل راستوں کے ذریعے ٹریفک کو گزارا جا رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب سے سندھ جانے والے مسافر اقبال آباد سے بذریعہ رحیم یار خان قومی شاہراہ این-5 استعمال کر سکتے ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ موٹروے ایم-5 پر بجلی کی تاریں ہٹانے اور ٹریفک بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں ۔ سندھ سے پنجاب جانے والے مسافر رحیم یار خان سے قومی شاہراہ این-5 کے ذریعے موٹروے ایم-5 پر دوبارہ سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
موٹروے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔