Jang News:
2026-07-24@07:15:57 GMT

جامعہ کراچی کی زمین پر قائم پیٹرول پمپ کا این او سی منسوخ

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

جامعہ کراچی کی زمین پر قائم پیٹرول پمپ کا این او سی منسوخ

— فائل فوٹو

روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں جامعہ کراچی کی اراضی پر قبضے اور پیٹرول پمپ کی غیر قانونی تعمیر کی خبروں پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی نے جامعہ کراچی کی اراضی پر بننے والے غیر قانونی پیٹرول پمپ کا این او سی منسوخ کردیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر شرقی کے دفتر سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے دستخط سے باقاعدہ خط بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول پمپ کا این او سی محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے خط اور مختیار کار کی رپورٹ کے ضمن میں منسوخ کیا گیا ہے۔

جامعہ کراچی کی زمین پر قبضے، غیر قانونی پیٹرول پمپ کی تعمیر کا نوٹس لینے کی اپیل

صدر انجمن اساتذہ نے واضح کیا کہ وہ جامعہ کراچی کی اراضی کے دفاع کے معاملے میں انتظامیہ کی تمام مثبت اور سنجیدہ کوششوں کے ساتھ ہیں۔

این او سی کی منسوخی کے خط میں کہا گیا ہے کہ سیکٹر 22 اسکیم 33 تعلقہ گلشن اقبال ڈسٹرکٹ ایسٹ حافظ پیٹرول پمپ کی این او سی جو اس سے قبل جاری ہوئی تھی اب منسوخ کردی گئی ہے۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق ڈپٹی کمشنر شرقی نے پیٹرول پمپ کا این او سی منسوخ کردیا ہے، جبکہ یونیورسٹی روڈ پر قائم پیٹرول پمپ کو خالی کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اس پیٹرول پمپ کی 33 سالہ لیز کی مدت پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے اور اب اس پر قبضہ ختم کرایا جارہا ہے جبکہ محکمہ بورڈز و جامعات نے یونیورسٹی روڈ پر قائم پیٹرول پمپ بھی خالی کرنے کی ہدایت کر کے رپورٹ مانگ لی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پیٹرول پمپ کا این او سی جامعہ کراچی کی ڈپٹی کمشنر

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی