’راہگزر‘ ایپ لانچ، ملک بھر میں مسافروں کو بڑی سہولت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
پاکستان میں مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کے لیے پیٹرول پمپ تلاش کرنا اب آسان ہو گیا ہے کیونکہ وفاقی حکومت نے ایک موبائل ایپلیکیشن ’راہگزر‘ متعارف کرائی ہے، جو ملک بھر کے رجسٹرڈ اور مجاز پیٹرول پمپس کی تفصیلات فراہم کرے گی۔
ایپ کا مقصد اور جدید ٹریک اینڈ ٹریس سسٹمپیٹرولیم ڈویژن کے مطابق یہ ایپ مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو قانونی طور پر منظور شدہ پیٹرول پمپس کی تصدیق شدہ معلومات فراہم کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی وفاقی حکومت نے ایندھن کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ایک جدید ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بھی متعارف کرایا ہے، جو پمپ اسٹیشنز اور ایندھن کی سپلائی چین کو ڈیجیٹل نیٹ ورک سے جوڑتا ہے۔
ایپ اور مانیٹرنگ سسٹم کی کامیاب عملدرآمد کے لیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (OGRA) اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے۔ سسٹم کے تحت فیول ٹینکرز، ٹرمینلز اور ریٹیل آؤٹ لیٹس ایک مربوط ڈیجیٹل نیٹ ورک کے ذریعے مربوط ہوں گے۔
پیٹرول پمپ پر جدید ٹیکنالوجیپیٹرول پمپس پر آٹومیٹک ٹینک گیجز اور ڈیجیٹل نوزلز لگائے جائیں گے تاکہ ایندھن کی مقدار اور معیار کی درست پیمائش اور مانیٹرنگ ممکن ہو سکے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے اعلان کیا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیٹرولیم کنسیشنز (DGPC) ایک نیا آن لائن پورٹل متعارف کرائے گا تاکہ تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار کے بلاکس کی بولی کے عمل میں شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔
اس کے علاوہ ایندھن کی غیر قانونی فروخت اور نقل و حمل کے خلاف سخت اقدامات کے لیے پیٹرولیم ایکٹ، 1934 میں ترامیم کی گئی ہیں، جس میں بھاری جرمانے اور ضبطی کے احکامات شامل ہیں۔
متعدد حفاظتی اقداماتپیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایکسپلوسوز ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بھی فعال کر دیا گیا ہے، جو دھماکہ خیز مواد کی سپلائی چین کو حقیقی وقت میں مانیٹر کرنے میں مدد دے گا، اور اس منصوبے کے 2 مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
نوٹس متن کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.