نیوزی لینڈ کیخلاف شکست، سنیل گواسکر کی بھارتی ٹیم پر کڑی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ایک روزہ سیریز میں شکست کے بعد لیجنڈری بلے باز سنیل گواسکر نے بھارتی ٹیم کی کارکردگی پر سخت تنقید کی ہے۔
میچ کے بعد سابق نیوزی لینڈ کرکٹر سائمن ڈول سے گفتگو کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی شکست کی وجہ بیٹنگ یا بولنگ کی ناکامی نہیں بلکہ درمیانی اوورز میں ناقص فیلڈنگ رہی۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ بھارتی ٹیم حریف بیٹرز کو اسٹرائیک کی روٹیشن روکنے میں ناکام رہی، جس کے باعث نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر بیٹرز میچ میں برقرار رہے۔
سنیل گواسکر نے کہا کہ وہ کسی کھلاڑی کا نام نہیں لینا چاہتے، تاہم کچھ فیلڈرز نے بہت آسانی سے سنگلز دیے۔ ان کے مطابق روہت شرما اور ویرات کوہلی نسبتاً تیز ہیں، لیکن مجموعی طور پر بھارتی ٹیم کی فیلڈنگ اس معیار کی نہیں تھی جس کی ایک اعلیٰ درجے کی ایتھلیٹک ٹیم سے توقع کی جاتی ہے، اور اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سنیل گواسکر بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ
پڑھیں:
شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17 فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا۔ شہباز شریف نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17 فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں پوری قوم کے عزم اور اتحاد کی عکاس ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا، پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔