معروف بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور اکشے کھنہ کی فلم دھرندھر نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے اور ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے۔ آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم تاریخ رقم کر رہی ہے اور اب جلد ہی ڈیجیٹل اسٹریمنگ پر دستیاب ہوگی۔

انٹرٹینمنٹ بزنس ٹریکنگ پورٹل Sacnilk کی رپورٹ کے مطابق، دھرندھر 30 جنوری سے نیٹ فلکس پر پریمیئر ہوگی۔ اس سلسلے میں نیٹ فلکس کی جانب سے ابھی تک سرکاری اعلان نہیں کیا گیا تاہم توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں آفیشل اپڈیٹ جاری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: تنقید کے باوجود بھارتی فلم ’دھرندر‘ کی کامیابی، ایجنڈا کیا ہے؟

نیٹ فلکس نے دھرندھدر اور آئندہ آنے والی دھرندھر 2: دی ریونج کے او ٹی ٹی حقوق ایک مشترکہ ڈیل میں 130 کروڑ روپے میں خریدے ہیں جو رنویر سنگھ کے لیے ڈیجیٹل اسپیس میں نیا ریکارڈ ہے۔

Sacnilk کے مطابق، 45 دنوں میں دھرندھر نے بھارت میں 826.

50 کروڑ روپے کی خالص آمدنی حاصل کی جبکہ عالمی سطح پر فلم نے 1284 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔ توقع ہے کہ یہ رقم 1300 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر جائے گی اس سے قبل کہ فلم نیٹ فلکس پر دستیاب ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اکشے کھنہ بالی ووڈ بھارتی فلم بھارتی فلم دھرندر دھرندر نیٹ فلکس ریلیز رنویر سنگھ نیٹ فلکس

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اکشے کھنہ بالی ووڈ بھارتی فلم بھارتی فلم دھرندر دھرندر نیٹ فلکس ریلیز رنویر سنگھ نیٹ فلکس بھارتی فلم کروڑ روپے نیٹ فلکس

پڑھیں:

وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بڑی سیاسی اور معاشی پیش رفت سامنے آئی ہے. جہاں حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ اب 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔اس تاخیر کی بنیادی وجہ قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم ترین اجلاس ملتوی ہونا ہے، جو پہلے 3 جون کو شیڈول تھا۔حکومت کی جانب سے اس اجلاس کی منسوخی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فی الحال وفاعل بجٹ پیش کرنے کی کسی حتمی نئی تاریخ کا تعین تو نہیں ہو سکا.تاہم اب بجٹ 8 یا 12 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، قومی اقتصادی کونسل کے اس اہم اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا. جس کے بعد ہی بجٹ کی حتمی تاریخ سامنے آ سکے گی۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل، 5 جون کو پیش نہیں ہو گا
  •  یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز
  • وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
  • مری میں بیچلرز کے داخلے پر پابندی؟ حقیقت سامنے آگئی
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
  • چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا