اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاکہ مسلح افواج بہادر اور قابل فخرپولیس کے ساتھ کھڑی ہیں ،پیشہ ورانہ عوامی پولیس  فورس امن وامان کے فروغ کیلئے اہم ہے،امن وامان قائم رکھنا ایک مقدس فریضہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کادورہ  کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ہمراہ تھے،کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی نے فیلڈ مارشل کا پرتپاک استقبال کیا، فیلڈ مارشل کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

کمبوڈیا میں دو پاکستانی نوجوان مبینہ طورپر اغوا، جان کو شدید خطرہ

آئی ایس پی آر کے مطابق  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے پولیس افسران کی ملاقات بھی ہوئی،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یاد گار شہدا پر حاضری، پھول رکھے،فیلڈ مارشل نے امن وامان کیلئے جان قربان کرنے والے پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، فیلڈ مارشل نے پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو شیلڈ سکول کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،فیلڈ مارشل کو پولیس میں جدت لانے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سینئر پولیس افسران سے خطاب کیا اور اداروں میں تعاون پر زور دیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہاکہ مسلح افواج بہادر اور قابل فخرپولیس کے ساتھ کھڑی ہیں،پیشہ ورانہ عوامی پولیس  فورس امن وامان کے فروغ کیلئے اہم ہے،امن وامان قائم رکھنا ایک مقدس فریضہ ہے۔

بلاول نے ایوان صدر میں سندھ حکومت کی کارکردگی بتائی، گل پلازہ سانحہ نے سب پرپانی پھیر دیا: مفتی منیب

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ا ئی ایس پی ا امن وامان پولیس کے کے مطابق

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار