چین کا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی حمایت کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2026 سب نیوز

چین سی پیک فیز ٹو کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے، چینی عہدیدار کی اسپیکر قومی اسمبلی سے گفتگو

پاکستان، تائیوان سمیت اہم امور پر چین کے موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے، ایاز صادق

بیجنگ :
چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔

منگل کے روز انہوں نے اس موقع پر کہا کہ چین، اپنے بنیادی مفادات اور اہم تحفظات سے متعلق امور پر پاکستان کی جانب سے دیرینہ مستقل اور غیر متزلزل حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین “پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” اور “اُڑان پاکستان” منصوبے کے درمیان ربط کو مضبوط بنانے، اور پاکستان کے ساتھ مل کر سی پیک فیز ٹو کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

چاؤ لہ جی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے بھرپور اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کو چین پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات مشترکہ طور پر کامیاب بنانی چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین، صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ چار گلوبل انیشی ایٹوز کی سب سے پہلے حمایت کرنے پر پاکستان کو سراہتا ہے، اور ان انیشی ایٹوز پر عملی پیش رفت کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ دونوں فریق اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے تحفظ، حقیقی کثیرالجہتی کے فروغ اور عالمی انصاف و مساوات کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔


اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان، تائیوان، سنکیانگ، شی زانگ سمیت چین کے بنیادی مفادات اور اہم قومی تحفظات سے متعلق امور پر چین کے موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی، چین کی قومی عوامی کانگریس کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہاں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان 603 ملین ڈالر کے تین قرض معاہدوں پر دستخط پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان 603 ملین ڈالر کے تین قرض معاہدوں پر دستخط امریکا کی وجہ سے اقوام متحدہ کے قیام کا بنیادی مقصد اب خطرے میں ہے، سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس امریکا کے جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع ہوگئے افغانستان سے دہشت گردوں کو لاکر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی،وزیراعظم سی ڈی اے کا بحریہ ٹاؤن اسلام آباد سے ایکسٹینشن چارجز کی مد میں کروڑوں روپے کی ریکوری کا فیصلہ وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کیلیے سوئٹزرلینڈ روانہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان کے

پڑھیں:

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ  سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار