مراکش کے بادشاہ نے ٹرمپ کی غزہ امن بورڈ کی بانی رکنیت کی دعوت قبول کرلی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مراکش کے بادشاہ نے غزہ امن بورڈ میں بانی رکن کے طور پر شامل ہونے کی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت قبول کر لی ہے۔
مراکش کی وزارتِ خارجہ کے مطابق بادشاہ نے اس بورڈ کی بانی رکنیت پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بورڈ میں دنیا بھر سے محدود تعداد میں ایسے بین الاقوامی رہنما شامل ہوں گے جو خطے میں طویل المدتی استحکام اور خوشحالی کے لیے پُرعزم ہیں۔
وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مراکش بورڈ کے آئینی چارٹر کی توثیق کرے گا اور مشرقِ وسطیٰ میں ایک جامع، منصفانہ اور دیرپا امن کے عزم کا اعادہ کرے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
اٹلی میں مبینہ طور پر چار پاکستانی کسانوں(Pakistani farmers) کے لرزہ خیز قتل کے واقعے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی اٹلی میں جلائی گئی ایک وین سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاں بحق افراد پاکستانی نژاد ہو سکتے ہیں، تاہم اس مرحلے پر ان کی شہریت کی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی۔
دفتر خارجہ کے مطابق مقامی پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
مزید پڑھیں:کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 تا 30 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہونے کا امکان، ذرائع
ترجمان نے مزید بتایا کہ اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے ۔