بشریٰ انصاری اور زارا نور عباس کی مریم اورنگزیب کی تبدیلی پر تعریفوں کی بھرمار
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور اداکارہ زارا نور عباس نے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی حالیہ ’ٹرانسفارمیشن‘ کی کھل کر تعریف کی ہے۔ مریم اورنگزیب کی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں شرکت کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جہاں ان کا سادہ مگر باوقار انداز اور پراعتماد شخصیت صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ بشریٰ انصاری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مریم اورنگزیب کو قریب سے جانتی ہیں اور ان کا وزن کم کرنے کا سفر کمٹمنٹ اور مستقل مزاجی کی بہترین مثال ہے، ساتھ ہی انہوں نے مریم اورنگزیب کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے انہیں سراہا۔ دوسری جانب زارا نور عباس نے بھی مریم اورنگزیب کی پرانی اور نئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب عورت اپنا خیال رکھنا شروع کر دے تو کوئی بھی مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے، جبکہ خود اعتمادی اور سادگی کسی بھی شخصیت کو نکھار دیتی ہے اور مریم اورنگزیب اس کی بہترین مثال ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب کی
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ