data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن کی قیادت سے متعلق جاری غیر یقینی صورتحال بالآخر ختم ہو گئی، جہاں مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ سینیٹر راجہ ناصر عباس کو قائد حزبِ اختلاف مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن سیکریٹری سینیٹ حفیظ اللہ شیخ کی جانب سے جاری کر دیا گیا، جس کے بعد سینیٹ میں اپوزیشن کو نیا قائد مل گیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سینیٹر راجہ ناصر عباس کو اپوزیشن سینیٹ کے 32 میں سے 22 ارکان کی حمایت حاصل ہے جو واضح اکثریت بنتی ہے، سینیٹ کے قواعد کے مطابق قائد حزبِ اختلاف کو ڈکلیئر کرنے کا اختیار چیئرمین سینیٹ کے پاس ہوتا ہے اور وہ اسی اختیار کے تحت سینیٹر ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر قرار دے رہے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے وضاحت کی کہ قائد حزبِ اختلاف کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کی بنیادی وجہ عدالتی اور قانونی پروسیجر تھا، جس کے باعث معاملہ کچھ عرصہ سینیٹ سیکریٹریٹ میں زیرِ التوا رہا، جیسے ہی قانونی تقاضے مکمل ہوئے، کارروائی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، اس عمل میں کسی قسم کی جانبداری شامل نہیں تھی بلکہ مکمل طور پر آئینی و قانونی فریم ورک کو مدنظر رکھا گیا۔

اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے بھی راجہ ناصر عباس کے تقرر کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے، قائد حزبِ اختلاف کی تقرری سے سینیٹ میں جمہوری عمل مضبوط ہوگا اور عوامی مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کیا جا سکے گا۔ دوسری جانب حکومتی حلقوں میں اس فیصلے کو سینیٹ رولز کے مطابق ایک معمول کی پارلیمانی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیئرمین سینیٹ سینیٹ میں دیا گیا

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا