فیضان گلوبل ریلیف فاونڈیشن دعوت اسلامی کی ٹیم امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے فلسطین پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
فیضان گلوبل ریلیف فاونڈیشن دعوت اسلامی کی ٹیم امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے فلسطین پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاونڈیشن کے زمہ داران سید فضیل شاہ صاحب کی زیر نگرانی ایف جی آر ایف دعوت اسلامی کی غزہ میں جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے فلسطین پہنچ گئے اس دورے کا مقصد غزہ میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینا اور ضرورت مند خاندانوں کو خوراک ،طبی امداد اور ضروری سامان سمیت امداد کی موثر ترسیل کو یقینی بنانا ہے غزہ کی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے سید فضیل رضا عطاری (ایف جی آر ایف یوکے ہیڈ )نے کہا کہ الحمدللہ عزوجل ہم غزہ کو پہلے کبھی نہیں بھولے اور نہ ہی آئندہ کبھی بھولیں گے انہوں نے انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کے لیے تنظیم کے مسلسل عزم پر زور دیا
سید فضیل رضا عطاری نے کہا کہ اس وقت بھی فلسطین میں آنے کا ہمارا مقصد یہی ہے کہ ہم غزہ میں ایف جی آر ایف دعوت اسلامی کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لے سکیں اور اس چیز کا جائزہ لے سکیں کہ ہم امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی کیسے لا سکتے انہوں نے کہا الحمدللہ عزوجل امیر اہلسنت نے ہمیشہ سے ہمیں یہ ذہن دیا کہ مظلوم مسلمانوں کی مدد ہم سے جتنا ممکن ہو سکے ذیادہ سے ذیادہ کریں کیونکہ امیر اہلسنت امت مسلمہ کا درد رکھتے جس طرح کہ آپ پاکستان میں اس کا مظاہرہ کرتے رہتے سید فضیل رضا عطاری نے بتایا کہ الحمد اللہ عزوجل اس وقت تک ہم 5000 سے زائد لوگوں کو طبی سہولیات غزہ میں فراہم کر چکے ، 23000 افراد کو گرم ملبوسات ایف جی آر ایف کی طرف سے غزہ میں دیے گئے اور 100,000 مربع میٹر کے رقبے پر صفائی کے آپریشن مکمل کیے گئے ہیںسید فضیل شاہ صاحب نے کہا کہ پچھلے دو سال میں ایف جی آر ایف دعوت اسلامی نے متعدد اقدامات کے زریعے فعال طور پر غزہ کی حمایت کی ہے فانڈیشن نے یونیسف کے زریعے 500,000 ڈالر کی امداد کی ہے جبکہ 7.
امدادی کوششوں میں ایف جی آر ایف دعوت اسلامی نے غزہ میں 96000 خاندانوں کے لیے راشن بیگ ، 600 خاندانوں کے لیے خیمہ گھر ، 8000 بچوں کے لیے پاڈر دودھ اور پیمپرز ، 55000 سے زائد بچوں کے لیے تازہ کیک بھی تقسیم کیے ۔انہوں نے کہا کہ ایف جی آر ایف کی طرف سے 1,20,000 لوگوں تک تازہ روٹی بنا کر پہنچائی گئی ۔ اضافی امداد میں 15000 خاندانوں کے لیے نقد امداد ، 100000 (ایک لاکھ ) کلو گرام آٹا ، 2000 کمبل کٹس، 1500 گدے ، 5000 حفظانِ صحت کی کٹس ،اور خواتین کے لیے حجاب غزہ کے مظلوم مسلمانوں میں تقسیم کیے گئے ۔ساتھ ہی ساتھ سید فضیل شاہ صاحب نے یہ بھی بتایا کہ جس طرح ہم غزہ کے اندر مظلوم مسلمانوں کو نہیں بھولے اسی طرح غزہ سے ہجرت کر جانے والے غزہ مظلومین کو بھی نہیں بھولے انہوں نے کہا کہ ایف جی آر ایف دعوت اسلامی نے مصر میں غزہ کے پناہ گزینوں کی بھی مدد فراہم کی ہے ، قاہرہ میں غزہ پناہ گزینوں کے لیے ایف جی آر ایف کی طرف سے ہیلتھ کیئر سنٹر قائم کیا جا چکا ہے جہاں باقاعدگی کے ساتھ انکا طبی معائنہ جاری ہے جبکہ وہاں پناہ گزینوں میں ایک لاکھ ڈالر (100000) نقد امداد بھی تقسیم کی جا چکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایف جی آر ایف دعوت اسلامی کا موجودہ دورہ فلسطین کا مقصد بھی غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے امداد کو بلا تعطل تیز کرنا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام کی بہتری پر اجلاس چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام کی بہتری پر اجلاس وزیر تجارت جام کمال خان سے فلپائن کے سفیر کی ملاقات ، دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا... نیب راولپنڈی کی جانب سے بینکرز سٹی ہاوسنگ سوسائٹی متاثرین کو رقوم کی واپسی شروع پاکستان،ویت نام پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی ویت نام کے سفیر سے ملاقات کنزالمدارس بورڈ دعوت اسلامی کے تحت سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری اسلام آباد پہلے سے زیادہ سرسبز، 26ہزار پیپر ملبری کے بدلے 46 ہزار درخت لگائے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امدادی سرگرمیوں کا جائزہ دعوت اسلامی کی
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔