Express News:
2026-07-24@01:07:32 GMT

سورج سے خارج ہوئی شدید لپٹوں سے امریکا و یورپ جگمگا اٹھے

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

اتوار کے روز سورج کی خارج کردہ شدید لپٹوں کے سبب 19 اور 20 جنوری کی درمیانی شب یورپ اور امریکا کے آسمان رنگین روشنیوں سے جگمگا اٹھے۔

ماہرینِ موسمیات کے مطابق پیر کے روز شدید متاثر ہونے والی زمین کی مقناطیسی فیلڈ کے سبب شمالی روشنیوں کو امریکا کے مخصوص علاقوں کے بجائے الاباما اور شمالی کیلیفورنیا جیسی دیگر جنوبی ریاستوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

نیشنل اوشیئنک اینڈ ایٹماسفیرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) نے خبردار کیا ہے کہ سال کے پہلے سولر فلیئر کے سبب ہونے والا شدید جیو میگنیٹک طوفان ممکنہ طور پر ٹیکنالوجی (بشمول والٹیج کنٹرول اور سیٹلائٹ آپریشنز) کے لیے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

این او اے اے حکام کا کہنا تھا کہ امریکا میں شمالی اور وسطی ریاستوں میں رہنے والے افراد رات کے وقت اورورا کو دیکھ سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق ارورا کو ملک کا شمالی حصہ دیکھ سکے اور ممکنہ طور پر جنوب میں یہ الاباما سے لے کر شمالی کیلیفورنیا تک دیکھا جا سکے گا۔

جیومیگنیٹک طوفان اتوار کے روز سورج کی خارج کردہ شمسی لپٹوں اور مقناطیسی فیلڈز کے سبب پیش آیا۔ سورج کی ان لپٹوں کی شدت کو ایکس 1.

95 کا درجہ دیا گیا۔

سورج سے خارج ہونے والا چارجڈ ذرات کا یہ بادل 24 گھنٹے سے کم وقت میں زمین تک پہنچا اور 19 اور 20 جنوری کی درمیانی شب اس سبب بننے والے ارورا کا روس، یوکرین، بیلاروس، مغربی یورپ اور شمالی امریکا میں مشاہدہ کیا گیا۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے سبب

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن