Daily Mumtaz:
2026-07-24@13:11:25 GMT

تھریڈز صارفین میں اضافہ، ایکس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

تھریڈز صارفین میں اضافہ، ایکس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے میں میٹا کی ایپ تھریڈز ایلون مسک کے زیرملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو موبائل فونز میں پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق تھریڈز کو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایکس سے زیادہ ہوگئی ہے۔

جنوری 2026 میں تھریڈز کو موبائل ڈیوائسز پر روزانہ 14 کروڑ 15 لاکھ افراد استعمال کر رہے ہیں جبکہ ایکس کو موبائل پر روزانہ استعمال کرنے والوں کی تعداد ساڑھے 12 کروڑ ہے۔

رپرٹ کے مطابق تھریڈز کے روزانہ صارفین کی تعداد میں گزشتہ ایک سال کے دوران مستحکم انداز سے اضافہ ہوا ہے،اس کے مقابلے میں ایکس کے صارفین کی تعداد میں بتدریج کمی آرہی ہے۔

2025 کے موسم خزاں میں دونوں پلیٹ فارمز لگ بھگ ایک جیسی پوزیشن پر تھے مگر اب تھریڈز کو واضح سبقت حاصل ہوگئی ہے، تھریڈز صارفین کی تعداد بڑھانے کے لیے میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹا گرام صارفین کو اس کی جانب دھکیلا جاتا ہے۔

تھریڈز کی یہ سبقت کافی اہم ہے کیونکہ ایکس کے موبائل ڈیوائسز کے صارفین کی تعداد میں کمی آرہی ہے جس کی متعدد وجوہات ہیں، البتہ ویب ورژن میں ایکس کو واضح برتری حاصل ہے۔

تھریڈز کے ویب ورژن میں بھی صارفین کی تعداد بڑھ رہی ہے مگر جنوری میں ایسے روزانہ صارفین کی تعداد محض 85 لاکھ ہے، اس کے مقابلے میں روزانہ ساڑھے 14 کروڑ افراد ایکس کے ویب ورژن پر وزٹ کرتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: صارفین کی تعداد

پڑھیں:

پیٹرولیم قیمتوں کا روزانہ تعین، سینیٹ قائمہ کمیٹی نے وضاحت طلب کر لی

اویس کیانی: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ بنیادوں پر تعین کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے 30 جولائی کو اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم نے پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کو اجلاس میں طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین کی وجوہات اور اس کا جواز پیش کیا جائے۔

آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

کیمٹی نے ساتھ ہی صارفین پر اس پالیسی کے ممکنہ اثرات سے بھی آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 100 روپے کا موبائل لوڈ کروانے پر اصل بیلنس کتنا ملتا ہے؟ ٹیکس کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ نے عام انسان کی زندگی کو اجیرن بنا دیا
  • پیٹرولیم قیمتوں کا روزانہ تعین، سینیٹ قائمہ کمیٹی نے وضاحت طلب کر لی
  • پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا کردار واضح ہے، وزیراعظم
  • ایران پر امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہو گئی، 645 زخمی
  • جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا