data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ایک اہم صنعتی منصوبے میں خرابی سامنے آنے پر نائب وزیراعظم کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

جنوبی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن نے نائب وزیراعظم یانگ سنگ ہو کو ایک صنعتی منصوبے میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے برطرف کر دیا ہے۔ یانگ سنگ ہو مشین سازی کی صنعت کے نگران تھے۔

میڈیا ذرئع کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا کی حکمران پارٹی کی اعلیٰ سطح میٹنگ قریب ہے، جو پانچ سال بعد منعقد ہو رہی ہے اور اسے شمالی کوریا کی سب سے بڑی سیاسی سرگرمی شمار کیا جاتا ہے۔ جس میں منصوبوں کے جائزے، نئی سیاسی و معاشی پالیسیوں کی تشکیل اور عہدوں میں تبدیلیاں متوقع ہیں۔

کم جونگ اُن نے شمال مشرقی علاقے میں واقع ’ریونگ سنگ مشین کمپلیکس‘ کی اپگریڈیشن کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر ذمہ دار اور نااہل لوگوں نے اس منصوبے کو سنگین نقصان پہنچایا ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شمالی کوریا کوریا کے

پڑھیں:

وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2026ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ترقی اور تعیناتی پر مبارکباد دی اور اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی میں ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔\932

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
  • وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی
  • وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی  
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری