گوگل صارفین کو کروم براؤزر فوری اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیلیفورنیا: گوگل نے کروم ویب براؤزر کے لیے انتہائی اہم سکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔
گوگل نے صارفین کو زور دیا ہے کہ وہ کروم ویب براؤزر کو فوراً اپ ڈیٹ کرلیں تاکہ حال ہی میں سامنے آنے والی سکیورٹی کمزوریوں سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔اس اپ ڈیٹ میں ویب براؤزر میں موجود ایسی متعدد سکیورٹی خامیوں کو فکس کیا گیا ہے جن کو ہیکرز استعمال کرتے ہیں۔
گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حالیہ کروم بلڈز (builds) میں متعدد کمزوریوں کو دریافت کیا گیا تھا جن کو فکس کرنے کے لیے یہ نئی اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے، کمپنی کی جانب سے ان سکیورٹی مسائل کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
مگر گوگل نے تصدیق کی کہ ان میں سے کچھ سکیورٹی خامیاں بہت سنگین ہیں اور اگر ان پر قابو نہ پایا جائے تو صارف کی سکیورٹی متاثر ہوسکتی ہے، گوگل کروم دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا ویب براؤزر ہے اور اسی وجہ سے اس میں سکیورٹی خامیاں بہت زیادہ نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویب براو زر اپ ڈیٹ
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔