خبردار کرتا ہوں! دنیا محفوظ نہیں جب تک گرین لینڈ امریکا کے کنٹرول میں نہ ہو: ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا اس وقت تک محفوظ نہیں جب تک گرین لینڈ امریکا کے کنٹرول میں نہ ہو۔
امریکی ٹی وی کو ٹیلی فونک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ کو گرین لینڈ کے بجائے روس یوکرین جنگ پر توجہ دینی چاہئے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ہا کہ یورپ کی موجودہ صورتحال روس یوکرین جنگ کا نتیجہ ہے۔
صدر ٹرمپ نے گرین لینڈ کے حصول تک ڈنمارک سمیت 8 یورپی ممالک پر ٹیرف کا اعلان کیا، ٹرمپ نے گرین لینڈ پر طاقت کے استعمال سے متعلق سوال پرتبصرہ کرنے سے اجتناب کیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ نوبیل امن انعام کی کوئی پرواہ نہیں ہے، نوبیل امن انعام ناروے پر کنٹرول ہے، چاہے وہ اس کا انکار کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گرین لینڈ
پڑھیں:
سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
نیتن یاہو - فوٹو: فائلاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔
تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔