گرین لینڈ کے معاملے پر امریکی وزیر تجارت کی یورپ کو دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے لٹونک نے کہا: "اگر یورپ نے ٹیرف (درآمدی ڈیوٹی) کے ذریعے جوابی کارروائی کی، تو ہم بھی ویسا ہی جواب دیں گے۔" اسلام ٹائمز۔ گرین لینڈ کے معاملے پر امریکہ اور یورپ کے درمیان تناؤ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹونک نے دھمکی دی ہے کہ اگر یورپ نے جوابی کارروائی کی تو امریکہ بھی "اینٹ کا جواب پتھر سے" دے گا۔ رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے لٹونک نے کہا: "اگر یورپ نے ٹیرف (درآمدی ڈیوٹی) کے ذریعے جوابی کارروائی کی، تو ہم بھی ویسا ہی جواب دیں گے۔" دوسری جانب یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے گرین لینڈ کی خریداری کی مخالفت کرنے والے ممالک پر ٹیرف لگانے کے جواب میں اپنے 'اینٹی کوئریشن انسٹرومنٹ' (ACI) کا استعمال کرے گی۔ یورپی یونین کا یہ قانون (ACI) امریکی کمپنیوں کی یورپی مارکیٹ میں مصنوعات فروخت کرنے کی صلاحیت کو محدود کر دے گا۔ امریکہ نے ان ممالک پر یکم فروری تک 10 فیصد اور یکم جون تک 25 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی ہے جو گرین لینڈ کی خریداری کی مخالفت کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گرین لینڈ
پڑھیں:
بی ایم ڈبلیو سے 5 لاکھ جرمانہ وصولی، ڈی ایچ اے ویجیلینس سے جواب طلب
کراچی:ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے بی ایم ڈبلیو تحویل میں لے کر پانچ لاکھ روپے جرمانہ وصولی پر ڈی ایچ اے ویجلنس، ایس ایس پی جنوبی اور ایس ایچ او ساحل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست گزار نے ڈی ایچ اے ویجلنس پر گاڑی غیر قانونی طور پر قبضے میں لینے کا الزام عائد کیا ہے۔
درخواست گزار ارسلان خواجہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈی ایچ اے ویجلنس اہلکاروں نے اختیارات سے تجاوز کیا، بغیر شواہد درخواست گزار پر ڈرفٹنگ اور ڈونٹس کا الزام لگایا گیا، 25 سے 30 اہلکاروں نے گاڑی کو گھیر کر تحویل میں لیا، بی ایم ڈبلیو گاڑی ضبط کرکے ڈی ایچ اے ویجلنس دفتر منتقل کی گئی اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
درخواست گزار نے وکیل کے توسط سے کہا کہ گاڑی کی رہائی کے لیے 5 لاکھ روپے طلب کیے گئے، ڈی ایچ اے ویجلنس کو گاڑیاں ضبط کرنے کا اختیار حاصل نہیں، شہریوں کو روکنے اور جرمانہ عائد کرنے کا اختیار صرف پولیس کے پاس ہے، ڈی ایچ اے ویجلنس پولیس فورس نہیں، ویجلنس حکام کے اقدامات اختیارات کے ناجائز استعمال کے مترادف ہیں، درخواست میں بھتہ خوری، غیر قانونی حراست اور دھمکیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
درخواست پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 جون کو جواب طلب کرلیا۔