بھارت کایو اے ای سے3ارب ڈالر کا ایل این جی معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260121-01-8
نئی دہلی(مانیٹر نگ ڈ یسک )بھارت اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان 3 ارب ڈالر مالیت کا ایل این جی معاہدہ طے پاگیا جس کے بعد جس کے بعد بھارت، یو اے ای کا سب سے بڑا صارف بن گیا ہے۔ یہ معاہدہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے انتہائی مختصر دورہ بھارت کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات میں طے ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے 6 سال کے اندر دو طرفہ تجارت کو 2 سو ارب ڈالر تک بڑھانے اور ایک اسٹریٹیجک دفاعی شراکت داری قائم کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔ ایل این جی معاہدے کے تحت ابوظہبی کی سرکاری کمپنی بھارت کو 10 برس تک ہر سال 5 لاکھ میٹرک ٹن ایل این جی فراہم کرے گی۔ کمپنی کے مطابق اب بھارت سے اْس کے مجموعی معاہدوں کی مالیت 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ شیخ محمد بن زاید النہیان کے وفد میں اْن کے وزیر دفاع اور وزیر خارجہ بھی موجود تھا۔ دونوں ممالک نے ایک لیٹر آف انٹینٹ پر بھی دستخط کیے، جس کا مقصد اسٹریٹیجک دفاعی شراکت داری قائم کرنے کی سمت آگے بڑھنا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایل این جی
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔