data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260121-01-20
رباط /ابوظبی /پیرس /واشنگٹن/ڈیووس (مانیٹرنگ ڈیسک) امارات اور مراکش نے غزہ امن بورڈ میں شامل ہونے کی امریکی دعوت قبول کرلی‘فرانس نے انکار کردیا جس پر ٹرمپ نے میکرون کو فرانسیسی صدر کے عہدے ہٹانے کی دھمکی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے تحت بنائے گئے ’بورڈ آف پیس‘میں شامل ہونے کی دعوت قبول کرلی۔ عرب میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان یو اے ای کی وزارتِ خارجہ نے منگل کے روز جاری بیان میں کیا جس میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای بورڈ آف پیس کے مشن میں مؤثر کردار ادا کرے گا اور عالمی سطح پر تعاون، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ مراکش کے بادشاہ نے ٹرمپ کی غزہ امن بورڈ کی بانی رکنیت کی دعوت قبول کرلی۔ مراکش وزارت خارجہ کے مطابق بادشاہ نے بورڈ میں بطور بانی رکن شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کی، جس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے‘ مراکش بورڈ کے آئینی چارٹر کی توثیق کرے گا اور مشرق وسطیٰ میں ایک جامع، منصفانہ اور دیرپا امن کے عزم کا اعادہ کرے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون زیادہ عرصے اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب انہیں فرانس کو اپنے ’’غزہ بورڈ آف پیس‘‘ میں شامل ہونے پر آمادہ کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔فرانسیسی صدر ایما نویل میکرون نے صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی پیشکش کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ مریکی صدر نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ فرانسیسی صدر کو کوئی پسند نہیں کرتا کیونکہ وہ (ایمانویل میکرون) بہت جلد اپنے عہدے پر نہیں رہیں گے۔اسی دوران ٹرمپ نے میکرون کا نجی پیغام بھی شیئر کیا، جس میں میکرون نے گرین لینڈ سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر حیرت کا اظہار کیا اور ایکG7 اجلاس میں مشترکہ تعاون کی تجویز بھی دی۔صدر ٹرمپ کے ٹیرف عاید کرنے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا کہ یورپی یونین متحد ہو کر اس طرح کے یکطرفہ اقدامات کا جواب دے گی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’میں فرنچ وائن اور شیمپین پر 200 فیصد ٹیرف لگا دوں گا، پھر وہ [میکرون] شامل ہو جائیں گے، اگرچہ ان کی شمولیت ضروری نہیں ہے‘ ۔ فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ امریکا پابندیوں کے ذریعے یورپ کو اپنے ماتحت کرنا چاہتا ہے، ہم ایسی دنیا کی جانب بڑھ رہے ہیں جہاں کوئی رولز نہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے میکرون کا کہنا تھا کہ ہمیں یورپ ترجیح کے راستے پر ڈٹ جانا ہوگا، یورپ کو اہم شعبوں میں چین کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے‘ امریکی تجارتی معاہدے یورپی برآمدات کے لیے نقصان دہ اور ناقابل قبول ہیں، یہ معاہدے یورپ کو کمزور اور تابع کرنے کی کوشش ہیں۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ یورپ پر نئے ٹیرف کا لامتناہی اضافہ بھی بنیادی طور پر ناقابل قبول ہے، یہ ٹیرف علاقائی خودمختاری کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں شامل ہونے بورڈ ا ف پیس میکرون نے کے مطابق کرے گا کہا کہ

پڑھیں:

سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل

نیتن یاہو - فوٹو: فائل

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔ 

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔

سعودی عرب سے جوہری معاہدہ، ٹرمپ نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط رکھ دی

اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔

تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل