data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260121-01-13
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چار روز سے گل پلازہ کے باہر بیٹھے بوڑھے باپ کی دل دہلا دینے والی کہانی سامنے آگئی ، غمزدہ باپ کا کہنا ہے کہ گھر والوں سے بہانے بنارہا ہوں عارف مل جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے تجارتی مرکز “گل پلازہ’’ میں پیش آنے والے المناک واقعے کے چار روز گزر جانے کے باوجود ملبے تلے زندگی کی تلاش جاری ہے.

جہاں ریسکیو ورکرز عمارت کا ایک ایک کونہ چھان رہے ہیں، وہی عمارت کے باہر اپنے پیاروں کے منتظر سینکڑوں افراد کی آنکھیں پرنم ہیں۔متاثرہ عمارت کے باہر بیٹھے بوڑھے محمد رفیق کی کہانی دل دہلا دینے والی ہے، وہ گزشتہ چار روز سے اپنے 22 سالہ بیٹے عارف کی تلاش میں یہاں موجود ہیں۔غمزدہ باپ کا کہنا ہے کہ “نہ بیٹا مل رہا ہے اور نہ ہی کوئی درست معلومات فراہم کر رہا ہے، میں چار دن سے گھر نہیں گیا ہوں، گھر والوں کو تسلیاں دے رہا ہوں اور جھوٹے بہانے بنا رہا ہوں کہ عارف مل جائے گا، لیکن اب ہمت جواب دے رہی ہے۔عینی شاہدین اور وہاں موجود افراد کے مطابق شاپنگ کے لیے آنے والی کئی خواتین اور معصوم بچے بھی تاحال لاپتہ ہیں، صرف خریدار ہی نہیں، بلکہ درجنوں دکانداروں کا بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا، جس کی وجہ سے تاجر برادری اور شہریوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔سرکاری طور پر اب تک 83 افراد کی گمشدگی رپورٹ کی جا چکی ہے جبکہ اب تک ملبے سے 27 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ریسکیو ٹیمیں بھاری مشینری اور جدید آلات کی مدد سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لاپتہ افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک آخری لاپتہ شخص کا سراغ نہیں مل جاتا، ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔دوسری جانب متاثرہ خاندانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں تیزی لائی جائے اور انہیں درست معلومات فراہم کی جائے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے باہر

پڑھیں:

بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایک خاموش جنگ لڑی جا رہی ہے جو بارود سے زیادہ نوجوانوں کے ذہنوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صوبائی وزرا علی مدد جتک اور عاصم کرد گیلو کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاکہ دشمن پاکستان اور بلوچستان کو توڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں بشیر زیب نے جب ایک کالعدم تنظیم کی کمان سنبھالی تو حالات مزید خراب ہوئے، جبکہ جنید بشیر زیب کا رائٹ ہینڈ ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج کی جنگ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لڑی جا رہی ہے اور کالعدم تنظیموں کے کارندے زنگی ایپ کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیمیں سنگل ایپ کے ذریعے آپریشنل منصوبہ بندی جبکہ ڈیلٹا چیٹ کے ذریعے خفیہ بھرتیاں کرتی ہیں۔

نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاکہ آج دشمن صرف گولی کا استعمال نہیں کر رہا بلکہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈز چلا کر بھی اپنا ایجنڈا آگے بڑھا رہا ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ نوجوان پہاڑوں کا رخ کریں۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ کالعدم تنظیموں نے اپنی سرگرمیوں میں خواتین کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے۔ شہناز بلوچ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جلسوں میں شرکت کرتی تھیں اور ان کا باہوٹ کے ذریعے کالعدم تنظیم سے رابطہ ہوا۔

نوابزادہ جمال رئیسانی نے مزید کہاکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچستان کی قیادت ڈاکٹر صبیحہ کر رہی ہیں اور ان کا بھائی ایک کالعدم تنظیم کا حصہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کراچی سیل کی قیادت فوزیہ شاہوانی کررہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بلوچستان سیاست خاموش جنگ نوابزادہ جمال رئیسانی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا