data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260121-01-18
کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق فرحان نے اپنی ایک غیر سرکاری قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا تھا کہ بی آر ٹی ریڈ لائن کا منصوبہ نمائش سے لیکر ماڈل ٹائون قبرستان تک ختم ہورہا ہے۔ اس کو بڑھا کر نیشنل ہائی وے تک لے جایا جائے۔ سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ میرا بس چلے تو میں ڈیڑھ سو کلو میٹر بڑھا دوں مگر اس کی منظوری ایکنک سے ہوتی ہیں۔ میں اس معاملے پر بات ضرور کروں گا۔ صوبائی وزیر کی یقین دہانی پر محمد فاروق نے اپنی قرارداد واپس لے لی۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے سانحہ گل پلازہ کے متعلق تحریک التوا پیش کی جو بحث کے لئے منظور نہ ہوسکی۔وزیر قانون و پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ گزشتہ روز اس معاملے پر ایوان میںکا فی بات ہو چکی ہے حکومت نے کمیٹی بنا لی ہے تحقیقات ہوگی۔ محمد فاروق نے کہا کہ اس اہم معاملے پر کل محض کچھ ممبران نے بات کی تھی ،کمیٹی میں اپوزیشن ارکان کو بھی شامل کیا جائے۔ وزیر قانون نے کہا کہ کمیٹی کی رپورٹ آنے دی جائے جو بھی حقائق ہوں گے ایوان کے سامنے پیش ہوں گے۔محمد فاروق نے کہا کہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محمد فاروق نے نے کہا کہ

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان

تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے، نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی کیمپین کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کا کوئی وزیر وہاں ہوتا تو الیکشن کمیشن حرکت میں آچکا ہوتا۔ الیکشن کمیشن کی یہ خاموشی ہمیں سمجھ نہیں آرہی۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے الحاق کیا تو اُس کو بھی کینسل کر دیا گیا اور ہمارے اُمیدواروں کو آزاد ڈیکلیئر کر دیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام فیصلہ کر چکے ہیں، 7 جون کو تحریک انصاف کامیاب ہو گی۔ ہم اپنے ووٹ کو محفوظ بنانے کے مکینزم پر کام کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی ایک اور واردات کی تیاری کی جارہی ہے وہ ہم کرنے نہیں دیں گے۔ اس کے خلاف ہمیں اگر گلگت بلتستا ن بند کرنا پڑا تو یہ بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر
  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور