روسی فوج سلاویانسک شہر کے قریب‘1210 یوکرینی ہلاکتوں کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین میں جاری خصوصی فوجی آپریشن کے دوران 24 گھنٹوں میں یوکرینی افواج کو مختلف محاذوں پر بھاری نقصان ہو ا اور اس کے 1210 اہلکارہلاک ہوگئے۔ روسی فضائیہ، میزائل فورسز اور توپخانے نے ڈرون اسمبلی مراکز، توانائی اور نقل و حمل کے انفراسٹرکچر اور غیر ملکی جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا ۔وزارتِ دفاع کے مطابق یوکرینی فوج کے 175 اہلکار شمالی محاذ، 200 مغربی محاذ، 135 سے زائد جنوبی محاذ، جبکہ 455 سے زائد سنٹر محاذ پر ہلاک یا زخمی ہوئے، اسی طرح مشرقی محاذ پر 205 اور دنیپر محاذ پر 40 اہلکار زخمی ہوئے۔ مجموعی طور پر 149 مقامات پر یوکرینی فوج کے عارضی ٹھکانوں اور اسلحہ و لاجسٹک سپورٹ مراکز پر حملے کیے گئے۔دوسری جانب ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ کی قیادت نے بتایا ہے کہ روسی فورسز شمالی ڈونباس میں اہم پیش قدمی کر رہی ہیں اور تاریخی و اسٹریٹجک شہر سلاویانسک کے قریب پہنچ چکی ہیں ڈینس پشیلین نے بتایا کہ زاکوتنوئے کے علاقے پر کنٹرول کے بعد روسی فوج اب سلاویانسک سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ گریشینو اور بیلیتسکوئے کے محاذوں پر شدید لڑائی جاری ہے، روسی فوج دوپروپولیے کی طرف بھی بڑھ رہی ہے جو یوکرینی فوج کے لیے ایک اہم لاجسٹک مرکز ہے جہاں سے شمالی محاذ کو گولہ بارود، ڈرون اور دیگر سامگری فراہم کی جاتی ہے۔ سلاویانسک جغرافیائی طور پر ڈونباس کے شمالی حصے میں واقع ہے اور یوکرینی دفاعی ڈھانچے کا ایک اہم زمینی نوڈ سمجھا جاتا ہے، یہ شہر کونستانتینووکا، کراماتورسک اور کراسنی لیمان کے درمیان سپلائی کوریڈور تشکیل دیتا ہے ۔ اگر روس وہاں مزید آگے بڑھنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو پورے شمالی دونباس میں یوکرینی کمانڈ کو شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ادھر یوکرین کی جانب سے ان رپورٹس کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی گئی، تاہم کیف حکام پہلے بھی تسلیم کر چکے ہیں کہ ڈونباس میں صورتحال پیچیدہ ہے اور محاذوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔