لاہور: پولیس اہلکار کی ’’بسم اللہ‘‘ پڑھ کر رشوت لینے کی وڈیو وائرل، گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260121-08-11
لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک )لاہور کے رنگ روڈ پر گاڑی کی چیکنگ کے دوران شہری سے رشوت لینے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق تھانہ راوی روڈ میں تعینات اہلکار عبدالرحمن نے رنگ روڈ پر شہری سے رشوت لی جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی۔وڈیو میں اہلکار شہری سے رشوت کی رقم بڑھانے کا مطالبہ کرتا ہے اور بسم اللہ پڑھ کر پیسے جیب ڈالتا ہے جبکہ شہری کو گاڑی کے کاغذات ساتھ رکھنے کی ہدایت کرتا ہے۔وڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیا، جس پر اہلکار عبدالرحمن کو گرفتار کر لیا گیا،ڈی آئی جی کے مطابق کرپشن اوراختیارات سے تجاوز کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ