لاہور: پولیس اہلکار کی بسم اللہ پڑھ کر رشوت لیتے ویڈیو وائرل، اہلکار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: رنگ روڈ پر گاڑی کی چیکنگ کے دوران شہری سے مبینہ طور پر رشوت وصول کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ تھانہ راوی روڈ کی حدود میں پیش آیا، جہاں تعینات اہلکار عبدالرحمان پر شہری سے رشوت لینے کا الزام سامنے آیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام نے فوری نوٹس لے لیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار شہری سے رقم وصول کرتے ہوئے بسم اللہ پڑھتا ہے اور پیسے جیب میں ڈال لیتا ہے، شہری نے ابتدائی طور پر ایک ہزار روپے دینے کی کوشش کی، تاہم اہلکار نے مزید پانچ سو روپے کا مطالبہ کیا۔ اسی دوران اہلکار شہری کو گاڑی کے کاغذات ہمراہ رکھنے کی ہدایت بھی کرتا نظر آتا ہے۔
لاہور:یہ صاحب بسمہ اللہ پڑھ کررشوت لےرہےہیں،ذرائع کےمطابق یہ ویڈیومبینہ طورپررنگ روڈکی ہے۔ pic.
— Ali Imran Abbasi (@aliimranabbasi) January 19, 2026
ویڈیو وائرل ہوتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیا اور فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ پولیس میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا، بعض صارفین نے شہری پر بھی تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آخر وہ کن مجبوریوں کے تحت رشوت دینے پر آمادہ ہوا، جبکہ کئی افراد نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ یہ شاید دن کی پہلی رشوت تھی، جس کا آغاز بسم اللہ کے ساتھ کیا گیا۔
سوشل میڈیا صارف رفیق جان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ملک میں آئین اور قانون کی مکمل عملداری قائم نہیں ہوتی، اس طرح کے واقعات سامنے آتے رہیں گے اور عام شہری پولیس کی لوٹ مار کا شکار بنتے رہیں گے۔ واقعے نے ایک بار پھر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں شفافیت اور احتساب کے تقاضوں کو نمایاں کر دیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا کرتے ہوئے
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔