Jasarat News:
2026-07-24@01:16:54 GMT

الشفا ٹرسٹ فنڈ ریزنگ‘ ساڑھے 3کروڑ کے عطیات جمع

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی (کامرس ڈیسک) الشفا ٹرسٹ کی جانب سے منعقدہ فنڈ ریزنگ تقریب میں ساڑھے تین کروڑ روپے کے عطیات جمع ہوئے جنہیں ملک بھر میں آنکھوں کے علاج کی منصوبوں میں استعمال کیا جائے گا۔ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں منعقدہ تقریب میں ثقافتی اور صوفی موسیقی بھی شامل تھی جس میں کارپوریٹ اداروں، مخیر حضرات اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ کئی شرکا نے وفات کے بعد اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا عہد بھی کیا۔ الشفا ٹرسٹ کے صدر میجر جنرل (ر)رحمت خان نے انفرادی اور کارپوریٹ عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں قابلِ علاج اندھے پن کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مسلسل فلاحی تعاون نہایت اہم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرسٹ نے روزانہ تقریباً 25 مریضوں کی خدمت سے سفر شروع کیا تھا اور گزشتہ 3دہائیوں میں یہ تعداد بڑھ کر یومیہ تقریباً 5 ہزار مریضوں تک پہنچ گئی ہے۔ٹرسٹ کراس سبسڈی کے ذریعے ضرورت مند مریضوںکامفت علاج کرتاہے۔ راولپنڈی، چکوال، کوہاٹ، سکھر، مظفرآباد اور گلگت میں واقع ٹرسٹ کے اسپتالوں میں تقریباً 80 فیصد مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جاتا ہے۔ لاہور آئی اسپتال 2027 تک کام شروع کر دے گا۔ حویلی لکھا میں اسپتال کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور رمضان میں افتتاح کیا جائے گا۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 162 ملین روپے ہے جن میں 122 ملین روپے تعمیر اور 40 ملین روپے طبی آلات کے لیے مختص ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بصری کمزوری کے بہت سے کیسز قابلِ علاج ہیں تاہم بڑھتی لاگت اور محدود سہولیات کی مشکلات حائل ہیں۔عطیات سے حاصل ہونے والی رقوم دیہی علاقوں میں جراحی اور رعایتی علاج کو وسعت دینے کے لیے استعمال کی جائیں گی۔

کامرس ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف