شام میں کردوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے‘کردستان ورکرز پارٹی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ میں سرگرم دہشت گرد تنظیم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) نے کہا ہے کہ شام میں موجود کردوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ پی کے کے کے ترجمان مرات کارائیلان نے شامی کردوں کو مخاطب کرکے کہا کہ ہم آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، خواہ اس کی کوئی بھی قیمت ہو۔کرد عوام اور ایک تحریک کے طور پر جو بھی ضروری ہو گا، ہم کریں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی فوج نے تقریباً 2ہفتے قبل کارروائی شروع کی تھی جس نے کرد وں کی ملیشیا ایس ڈی ایف فورسز کو شمالی شہر حلب سے باہر دھکیل دیا تھا اور ہفتے کے آخر میں انہوں نے اپنی کارروائی کو وسعت دی تاکہ انہیں اس علاقے میں گہرائی تک دھکیل دیا جائے جس پر کرد جنگجو ایک عشرے سے زیادہ عرصے سے قابض ہیں۔ واضح رہے کہ شامی کرد تنظیم نے دمشق حکومت سے معاہدہ کیا ہے،جس کی رو سے وہ دیرالزور اور رقہ کے علاقوں سے دستبردار ہوجائے گی۔ تاہم پی کے کے کا بیان اس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی واضح کوشش ہے۔ دوسری جانب شام کی قیادت کی قریبی اتحادی ترکیہ کی حکومت بیک وقت پی کے کے کے ساتھ ایک تصفیہ مہم کی قیادت کر رہی ہے۔ ترکیہ اور اس کے مغربی اتحادیوں نے پی کے کے کو ایک دہشت گرد گروپ قرار دے رکھا ہے۔ کرد ترجمان کرائیلان نے اپنے بیان میں کہا کہ دمشق کی زیر قیادت حملہ ترکیہ میں امن عمل کوناکام کرنے کی کوشش تھا۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی طاقتوں کا ان حملوں کو ممکن بنانے کا یہ فیصلہ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر بین الاقوامی اتحادی ممالک کے لیے ایک سیاہ داغ ثابت ہو گا۔ اس سے قبل پیر کے روز ترکیہ کے کرد اکثریتی شہر دیار باقر میں 500 افراد نے شامی حکومت کے اقدام کے خلاف ریلی نکالی۔ پولیس نے احتجاج ختم کرنے کی کوشش کی تو جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ کرد نواز ڈی ای ایم پارٹی نے شام کی سرحد پر واقع قصبے نْصیبین میں ایک بڑی ریلی کی کال دی ہے، جو ترک پارلیمان کی تیسری بڑی طاقت ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی کے کے
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد
مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔