data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن نے معاشی پالیسی کے ذمے دار نائب وزیراعظم یانگ سنگ ہو کو عہدے سے برطرف کر دیا اور حکومتی منصوبوں میں تاخیر پر پارٹی حکام کی سر عام سخت سرزنش کی ۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے کے مطابق کم جونگ اْن نے ایک منصوبے کی افتتاحی تقریب کے دوران نائب وزیراعظم یانگ سنگ ہو کو موقع پر ہی برطرف کر دیا۔ کم جونگ اْن کا کہنا تھا کہ یانگ سنگ ہو اہم ذمے داریوں کے اہل نہیں تھے اور ان کا تقررغلط فیصلہ ثابت ہوا ہے۔کم جونگ اْن نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ گاڑی کھینچنے کے لیے بیل چاہیے، بکری نہیں۔ انہوں نے نااہلوں کے تقرر پر سخت ناراضی کا اظہار بھی کیا۔ کم جونگ اْن نے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کے ذمے دار حکام کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی غیر ذمے داری اور نااہلی کی وجہ سے منصوبے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بعض پارٹی ارکان کومایوسی، غیر ذمے داری اور سستی کا عادی بھی قرار دیا۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کی حکمران ورکرز پارٹی اپنے نویں پارٹی کانگریس کے اعلان کی تیاری کر رہی ہے جس میں اہم قومی پالیسیوں کا اعلان بھی متوقع ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کم جونگ اْن کا یہ عوامی احتساب حکام میں نظم و ضبط سخت کرنے اور پارٹی کانگریس سے قبل وارننگ دینے کی کوشش ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری