متنازع ٹوئٹس کیس‘ ایمان مزاری اور ہادی علی کی ضمانت بحال
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازعہ ٹوئٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت بحال کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ میں ان کا حقِ دفاع بھی بحال کر دیا۔ جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کے دوران اہم احکامات جاری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے سابقہ آرڈرز کو معطل کر دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ3 دن میں جرح کو مکمل کیا جائے۔ دوران سماعت ملزمان کے وکیل کامران مرتضیٰ نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں ایک ہفتے کا وقت دیا جائے، اس پر جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وہ معاملہ دیکھ لیتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔