جعلی وڈیو کیس: عظمیٰ بخاری ذاتی حیثیت میں عدالت طلب
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260121-08-7
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی جعلی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا مقدمہ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے 21 جنوری کو صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے عظمیٰ بخاری کے مقدمے کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا اور کہا کہ مدعیہ عظمیٰ بخاری کی ٹرائل کے آخر میں گواہی ریکارڈ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ تحریری حکم نامے کے مطابق اگر مدعیہ عظمیٰ بخاری عدالت پیش نہ ہوئیں تو قانون کے مطابق وارنٹ یا کارروائی کی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔