Jasarat News:
2026-07-24@00:51:39 GMT

ڈی سی شکارپور کی ہدایت پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260121-11-7
شکارپور (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر شکارپور شکیل احمد ابڑو کی ہدایات پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا، آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر شکارپور فیضان احمد چیمہ نے کی آپریشن میں میونسپل کمیٹی کے چیف میونسپل آفیسر عابد لطیف راجپوت ، اینٹی انکروچمنٹ فورس کے انسپکٹر غلام اکبر بروہی، میونسپل انکروچمنٹ انچارج عمران بروہی اور میونسپل کمیٹی کا عملہ بھی موجود تھا ، غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی اسٹیشن روڈ ، لکھی در ، گھنٹہ گھر کے اطراف میں کی گئی اس دوران سڑکوں، فٹ پاتھوں اور سرکاری املاک پر قائم مستقل تجاوزات کو ہٹا کر دکانداروں کو نشان الاٹ کیے جس کے اندر دکاندار اپنا سامان رکھ سکیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیضان احمد چیمہ کا کہنا تھا کے کارروائی کا مقصد شہریوں کے لیے آمد و رفت میں آسانی، ٹریفک کی روانی کی بحالی اور شہر کی خوبصورتی کو یقینی بنانا تھا۔ ضلعی انتظامیہ واضح کرتی ہے کہ اس کا مقصد کاروبار کی حوصلہ شکنی کرنا یا تاجر برادری کو کسی قسم کے مالی نقصان سے دوچار کرنا نہیں۔ تاہم تجاوزات عام شہریوں کے لیے آمد و رفت میں دشواری اور تکلیف کا باعث بنتی ہیں، اس لیے ضلعی انتظامیہ اپنی ذمہ داری کے تحت ان کا خاتمہ کرتی رہے گی اور عوام کی سہولت کو یقینی بنائے گی۔ انتظامیہ اس ضمن میں تاجر برادری اور عام شہریوں دونوں سے تعاون کی توقع رکھتی ہے میونسپل کمیٹی کے سی ایم او عابد لطیف راجپوت کا کہنا تھا عوامی مفاد کے تحفظ، شہری نظم و ضبط کی بہتری اور سرکاری املاک کے تحفظ کے لیے قانون کے مطابق میونسپل کمیٹی اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میونسپل کمیٹی

پڑھیں:

آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع

سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی  آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے  نے  انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان  ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں  نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف