Juraat:
2026-06-03@02:10:25 GMT

آگ گل پلازہ میں نہیں، ہرشہری کے دل میں لگی ہے،فاروق ستار

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT

آگ گل پلازہ میں نہیں، ہرشہری کے دل میں لگی ہے،فاروق ستار

گل پلازہ آتشزدگی کوسانحہ قراردیاجائے، ہم چاہتے ہیں صوبائی حکومت کیساتھ تعاون کریں
آئیے ملکرکراچی کو ممدانی کانیویارک بنائیں یا صادق خان کا لندن بنائیں،ایم کیو ایم رہنما

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں نہیں کراچی کے ہرشہری کے دل میں آگ لگی ہے۔فاروق ستار نے قومی اسمبلی میں گل پلازہ آتشزدگی پربحث کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی سانحہ ہے گل پلازہ کوسانحہ قراردیاجائے۔، ہم چاہتے ہیں صوبائی حکومت کیساتھ تعاون کریں۔ آئیے ملکرکراچی کو ظہران ممدانی کانیویارک بنائیں یا صادق خان کا لندن بنائیں۔ ایم کیوایم اور وفاقی حکومت کراچی کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے۔کراچی کو 26کروڑ گیلن پانی فراہم کرنے کے منصوبہ شروع کرنے جارہے ہیں، وزیراعلی گل۔پلازہ سانحہ کے بائیس گھنٹے بعدپہنچے،جماعت اسلامی کانمائندہ بھی بیس گھنٹے بعد آیا، گورنرسندھ کامران ٹیسوری ساری رات وہاں موجود رہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تیسرے درجے کی آگ تھی مگرکراچی کی انتظامیہ لاپرواہ رہی، فائرفائٹرفرقان شہید نے اپنی جان دیکر آگ بچھانے کی کوشش میں جان کی بازی ہارگیا۔اب بھی اسی لوگ لاپتہ ہیں کراچی شہر چارکروڑآبادی کاشہرہے،صدرآصف علی زرساری نے اپنی تقریرمیں کہہ چکے، مگرکراچی کی آبادی کودوکروڑظاہرکیاجاتاہے، چارکروڑ کی آبادی کیلئے محض سو فائربریگیڈ ہیں جن میں سے پچاس خراب ہیں، پورے شہرکیلئے محض پچیس فائربریگیڈکے اسٹیشن ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پارک اورباغ ختم کررہے ہیں،قومی اسمبلی کراچی کے مسائل کیلئے اقدامات اٹھائے، پچاس فیصدسے زائدتجارتی۔مراکزایسے ہیں جہاں فائربریگیڈ یاایمرجنسی کیآلات نہیں۔چائنہ سے اینٹی فائر غبارے منگوائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ گل پلازہ میں نہیں کراچی کے ہرشہری کے دل میں آگ لگی ہے، ہم چاہتے ہیں صوبائی حکومت کیساتھ تعاون کریں لیکن آپ بھی کام کریں، آئیے ملکرکراچی کو ظہران ممدانی کانیویارک بنائیں یا صادق خان کا لندن بنائیں، آئیے 140اے کواٹھائیس ویں ترمیم کاحصہ بنائیں ، اس کو سیاست کی نظرنہ کریں،یہ عوامی حقوق کامعاملہ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: گل پلازہ کراچی کو کراچی کے

پڑھیں:

صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

سٹی 42 : صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ کریں گے. 

صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ 

میاں نواز شریف گلگت بلتستان میں انتخابات اور عوامی ترقی بارےتبادلہ خیال کریں گے ۔  

متعلقہ مضامین

  • سرمایہ کاری نہیں قرضے ترجیح کب تک
  • حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • کراچی: ہل پارک سے متصل متنازع پلاٹ پر تعمیرات کے معاملے پر میئر کراچی نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے