گل پلازہ سانحے کی ذمے دار سندھ حکومت ہے، ڈاکٹر صفدر عباسی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260121-08-6
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مصروف تجارتی مرکز گل پلازہ میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کے بعد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے سانحے کا ذمہ دار پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو قرار دیتے ہوئے اسے مکمل طور پر نااہل اور بے حس حکومت قرار دیا ہے۔ جی ڈی اے کا اعلیٰ سطح کا وفد جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صفدر عباسی اور سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم کی قیادت میں گل پلازہ پہنچا، جہاں انہوں نے آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں اور لواحقین سے ملاقات کی، سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ علاقے کا تفصیلی دورہ کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔