کوئٹہ(آئی این پی )  بلوچستان کی کابینہ نے بلوچستان سینٹر آف ایکسیلینس آن کائونٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم رولز 2025 کی منظوری دے دی۔  رولز کی منظوری کے بعد بلوچستان میں حراستی مراکز قائم کیے جا سکیں گے جہاں سکیورٹی اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے شبے میں پکڑے گئے مشتبہ افراد کو رکھا جائے گا۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 22 واں اجلاس ہوا، جس میں بلوچستان سینٹر آف ایکسیلینس آن کائونٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریزم رولز 2025 کی منظوری دے دی گئی ہے۔وزیر اعلی سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ مختلف لوگ مسنگ پرسنز پر سیاست کرتے ہیں، ہم نے مستقل بنیادوں پر یہ پروپیگنڈا دفن کر دیا ہے، مشتبہ افراد سے تفتیشی مراکز میں مجاز پولیس افسر کی نگرانی میں تفتیش ہوگی جبکہ مشتبہ افراد کے فیملی ممبرز کو ملاقات کی اجازت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر مقدمات کی پیروی مضبوط بنیادوں پر ہوگی، دہشت گردی کے مقامات میں مدعیان اور گواہان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، اہم قوانین اور رولز کی منظوری بلوچستان کابینہ کی بہت بڑی کامیابی ہے جبکہ گڈ گورننس موثر قوانین کے نفاذ سے ہی ممکن ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبائی کابینہ نے بلوچستان پریوینشن ڈیٹینشن اینڈ ریڈیکلائیزیشن رولز 2025 کی منظوری بھی دے دی   ۔وزیراعلی سرفرا بگٹی نے بلوچستان کابینہ کا محکمہ خزانہ میں آن لائن ٹیسٹ کے ذریعے میرٹ پر بھرتیوں پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ میرٹ کے فروغ کیلئے تمام محکموں میں بھرتیوں کا عمل مرحلہ وار ڈیجیٹائزڈ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں صوبائی کابینہ نے محکمہ مذہبی امور کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ملازمین کو دیگر محکموں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا جبکہ صوبائی کابینہ نے نئے ڈویژن اور اضلاع کی تشکیل پر بھی غور کیا۔صوبائی کابینہ نے بلوچستان میں دو نئے ڈویژن پشین اور کوہ سلیمان کے قیام کی منظوری دے دی جبکہ زیارت انتظامی طور پر لورالائی کا حصہ ہوگا، بلوچستان کابینہ نے ضلع پشین میں میونسپل کمیٹی کربلا، لا افسران کی ایوالوشن پالیسی اور محکمہ اقلیتی امور میں گرانٹ ان ایڈ ترمیمی پالیسی کی منظوری دی ہے۔بلوچستان کابینہ نے چائلڈ لیبر سے متعلق بھی اہم فیصلہ کیا ہے، فیصلے میں 16 سال سے کم عمر بچوں سے جبری مشقت نہیں کرائی جاسکے گی جبکہ کابینہ نے محکمہ ہائیر ٹیکنیکل ایجوکیشن کو لازمی سروسز قرار دے دیا۔صوبے بھر میں کنٹریکٹ پر بھرتی اساتذہ کی تعلیمی اسناد تصدیق کرانے کا فیصلہ بھی ہوا جس میں وزیر اعلی بلوچستان نے چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کو ڈگریوں کی تصدیق کا ٹاسک دے دیا، وزیر اعلی کی ہدایت پر جعلی ڈگری ہولڈر کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی، ڈگریوں کی تصدیق کا آغاز نصیر آباد اور ڈیرہ بگٹی سے ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: رولز 2025 کی منظوری صوبائی کابینہ نے بلوچستان کابینہ نے بلوچستان وزیر اعلی

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن