تیراہ میں نقل مکانی کا مقصد کچھ اور، آپریشن مسئلے کا حل نہیں، ایمل ولی خان
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
پشاور:
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہےے کہ خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا مسلہ تیراہ ہے، جو نقل مکانی ہوگی اس میں دہشتگرد بھی نکلیں گے، ہم سمجھتے ہیں کہ نقل مکانی کا مقصد کچھ اور ہے۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ کیا دہشتگردوں کے ماتھے پر لکھا ہوا ہے کہ وہ دہشتگرد ہیں؟، پنجاب میں آپریشن ہوئے کیا وہاں سے نقل مکانی ہوئی، اس مسئلے کا حل صرف آپریشن نہیں ہے، ذہنی دہشتگرد ہر مکتب فکر میں بیٹھے ہوئے ہیں، اس قوم کو جس نے تباہ کیا ان کو سزا ہونی چاہئے۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ پہلے واضح پالیسی دیں کہ یہ دہشتگرد کون ہیں یہ دہشتگرد فتنہ خوارج ہیں یا ہمارے خیر خواہ ہیں، دہشتگردوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ محمود خان کے حوالے سے ہائبرڈ رجیم کا ایک اور مدعا پورا ہو گیا، آج ہماری یہ حقیقت ہے کہ ہمارے لیڈر آف اپوزیشن 804 کی رہائی کے لئے ہیں، اچکزئی صاحب کبھی کہتے ہیں مولانا زندہ باد کبھی نواز شریف زندہ باد کہتے ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل ایمل ولی خان نقل مکانی نے کہا
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :