ویڈیو: قومی اسمبلی میں ڈرامائی یوٹرن، آصفہ بھٹو کی پرچی نے قادر پٹیل کی تقریر بدل دی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کراچی کے سانحہ گل پلازہ پر اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سانحے کی ذمہ داریوں پر بات کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پر تنقید بھی کی۔
ایوان میں تقریر کے دوران جب عبدالقادر پٹیل کی تنقید شدت اختیار کر رہی تھی تو خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے ایک پرچی تحریر کر کے پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ مری کو دی، جسے شازیہ مری نے عبدالقادر پٹیل تک پہنچایا، جس کے بعد انہوں نے اپنا لب و لہجہ تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ الزام تراشی کسی مسئلے کا حل نہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازہ: جماعت اسلامی نے وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ کردیا، ملین مارچ کا اعلان
شازیہ مری کی جانب سے پرچی دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ اور طنزیہ تبصرے سامنے آئے۔ ایک صارف شیراز احمد شیرازی نے لکھا کہ پرچی آئی تو قادر پٹیل ٹھنڈے ہو گئے، ورنہ سخت مؤقف جاری تھا۔
پرچی آئی تو ہی قادر پٹیل ٹھنڈے ہوئے ورنہ تو رگڑا پروگرام ہی چل رہا تھا pic.
— Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) January 20, 2026
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ تقریر دلچسپ ہو رہی تھی مگر پرچی نے سارا ماحول بدل دیا۔ حق نواز نامی صارف کا کہنا تھا کہ ایک پرچی کے بعد قادر پٹیل کی آواز ہی بند ہو گئی۔
واضح رہے کہ کراچی کے مصروف تجارتی علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں 17 جنوری کی شب لگنے والی ہولناک آگ نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے 34 گھنٹے تک مسلسل کارروائی جاری رہی۔
یہ بھی پڑھیں: اندھیرا، دھواں اور بند دروازے، سانحہ گل پلازہ کیسے پیش آیا؟ ہوشربا انکشافات
حکام کے مطابق اب تک 26 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم ہیلپ ڈیسک کے مطابق 81 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے ڈی این اے نمونے حاصل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایم کیو ایم پیپلز پارٹی سانحہ گل پلازہ شازیہ مری شازیہ مری پرچی قادر پٹیل گل پلازہ آگ ویڈیو وائرل
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم پیپلز پارٹی سانحہ گل پلازہ شازیہ مری شازیہ مری پرچی قادر پٹیل گل پلازہ ا گ ویڈیو وائرل سانحہ گل پلازہ قومی اسمبلی شازیہ مری قادر پٹیل
پڑھیں:
کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض حکومتی ارکان کے ساتھ مفاہمت نہ ہوسکی ناراض ارکان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ناراض گروپ اپنے مطالبات پر ڈٹ گیا، ناراض ارکان سے سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ناراض ارکان نے حکومت کے علاقہ کسی سے بھی مذاکرات سے انکار کردیا۔
ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے یقین دہانی چاہیے، ایک ناراض رکن نے بتایا کہ ہمارا کوئی فارورڈ بلاک نہیں اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ عمران خان کے خلاف ہوگا ہم حکومت کے پالیسیوں سے ناراض ہیں مرکزی قیادت کو بتایا دیا گیا ہے اور انھیں خط بھی لکھا گیا ہے لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، ناراض ارکان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔