data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260121-01-11
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ فوری استعفا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ گل پلازہ جیسے سانحات کسی قدرتی حادثے کا نتیجہ نہیں بلکہ حکمرانوں کی مسلسل غفلت، نااہلی اور مجرمانہ لاپروائی کا شاخسانہ ہیں۔ اگر عمارتوں کے تحفظ، فائر سیفٹی اور شہری جانوں کے تحفظ سے متعلق قوانین پر بروقت اور سنجیدگی سے عمل کیا جاتا تو آج قیمتی جانیں ضائع نہ ہوتیں۔ سندھ حکومت اور میئر کراچی کی دانستہ غلطیوں اور انتظامی ناکامیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے نائب ناظمہ کراچی فرح عمران کے ہمراہ شہر کراچی کی تاریخ میں پیش آنے والے المناک گل پلازہ سانحہ سے متاثرہ خاندانوں اور شہدا کے گھروں پر تعزیتی ملاقاتوں کے دوران لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے گل پلازہ حادثے میں لاپتا ہونے والے انس عمران کے گھر جا کر اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کے دکھ میں شریک ہوئیں اور صبر و استقامت کی تلقین کی۔ جاوداں فہیم نے اہل خانہ کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے اور وہی بہترین مددگار ہے، اللہ آپ کو اس کٹھن آزمائش میں حوصلہ اور استقامت عطا فرمائے گا۔دریں اثنا جاوداں فہیم نے گل پلازہ سانحے میں شہید ہونے فائر فائٹر فرقان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے گھر میں موجود خواتین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا صبر اور حوصلہ اللہ کے ہاں عظیم اجر کا باعث بنے گا، ہم آپ کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جاوداں فہیم

پڑھیں:

حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری

صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔

شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی