سانحہ گل پلازہ پر سعودی عرب، امریکا اور چین کا اظہارِ افسوس
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سانحہ گل پلازہ پر سعودی عرب، امریکا اور چین کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
سعودی عرب نے واقعے پر متاثرہ خاندانوں، حکومتِ پاکستان اور عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
امریکی قونصل خانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے، جبکہ ریسکیو اور فائر فائٹر اہلکاروں کی جرات، قربانی اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
چینی قونصلیٹ جنرل نے بھی گل پلازہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور زخمیوں کے لیے نیک تمناؤں اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔
دوسری جانب سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق مزید 3 افراد کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے، جبکہ مجموعی طور پر اب تک 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ حکام کے مطابق 17 لاشیں تاحال ناقابلِ شناخت ہیں، جن کی شناخت کے لیے 50 خاندانوں کے ڈی این اے نمونے موصول ہو چکے ہیں۔
فائر آفیسر کے مطابق تہہ خانے کے اوپن ایریا کی مکمل تلاشی لے لی گئی ہے جہاں سے کوئی لاش برآمد نہیں ہوئی، تاہم تہہ خانے کا دباہوا حصہ تاحال سرچ کیا جانا باقی ہے، جبکہ عمارت کا دوسرا اور تیسرا فلور کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔
ادھر سانحہ گل پلازہ کی وجوہات جاننے کے لیے قائم تحقیقاتی کمیٹی نے باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا ہے، جس کے بعد ذمہ داروں کے تعین اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سانحہ گل پلازہ کے لیے
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔