پی پی 167 سے کامیاب امیدوار ملک شفیع کھوکھر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
اسلام آباد:
الیکشن کمیشن نے پی پی 167 سے کامیاب امیدوار ملک شفیع کھوکھر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ملک شفیع کھوکھر پی پی 167 سے بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔
پی پی 167 کی نشست عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیںپی پی 167 لاہور کے انتخاب میں ن لیگ کے ملک محمد شفیع بلا مقابلہ منتخب
لاہور پی پی 167 میں ضمنی انتخاب، بائیکاٹ کے اعلان پر پی ٹی آئی دو حصوں میں تقسیم
پی ٹی آئی کا پی پی 167لاہور میں ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان
عرفان شفیع کھوکھر کے بعد ان کے والد ملک شفیع کھوکھر الیکشن میں کھڑے ہوئے جبکہ دیگر امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے تھے۔
واضح رہے کہ ملک شفیع کھوکھر ایم این اے ملک سیف المکوک کھوکھر اور افضل کھوکھر کے بڑے بھائی جبکہ صوبائی وزیر فیصل ایوب کے تایا بھی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملک شفیع کھوکھر پی پی 167
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔