بلدیاتی الیکشن نہ ہونے پر خواجہ آصف کی شدید تنقید
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم ایک ڈھکوسلا ثابت ہوئی ہے، سارے اختیارات صوبائی حکومت کو منتقل ہو گئے ہیں، کراچی میں ہونے والے واقعات متقاضی ہیں کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بلدیاتی الیکشن کے عدم انعقاد پر اپن ہی گورنمنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ڈکٹیٹروں نے بااختیار لوکل گورنمنٹ متعارف کرائی لیکن ہم لوگ لوکل گورنمنٹ کے الیکشن نہیں کراتے، شیڈول بھی آئے تو بہانے بناتے ہیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم ایک ڈھکوسلا ثابت ہوئی ہے، سارے اختیارات صوبائی حکومت کو منتقل ہو گئے ہیں، کراچی میں ہونے والے واقعات متقاضی ہیں کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائے۔ خواجہ آصف نے سانحہ گل پلازہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آتشزدگی کا واقعہ ہوا، اس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے، ڈمپرز حادثات میں بھی جانی نقصان ہوا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم ایک ڈھکوسلا ثابت ہوئی، سارے اختیارات صوبائی حکومت کو منتقل ہو گئے ہیں، اتفاق رائے تھا کہ لوکل گورنمنٹ کو اختیارات منتقل کیے جائیں، ہم چاہتے تھے کہ گوادر سے گلگت تک ایک تعلیمی نصاب ہو، کراچی میں ہونے والے واقعات متقاضی ہیں کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جب تک عوام کو اختیارات منتقل نہیں کریں گے یہ ہاؤس بے معنی رہے گا، ستم ظریفی دیکھیں جب بھی ڈکٹیٹرز آئے انہوں نے بااختیار لوکل گورنمنٹ متعارف کرائی، ایوب خان، ضیاء الحق اور مشرف نے لوکل باڈی کے الیکشن کرائے، ہم لوگ لوکل گورنمنٹ کے الیکشن نہیں کراتے، الیکشن شیڈول بھی آئے تو بہانے کرتے ہیں، ہمارے ملک اور سسٹم کی بقا کے لیے لوکل گورنمنٹ کو مضبوط کرنا ہو گا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ چین میں موجودہ صدر ایک سیاسی عمل سے ابھر کر سامنے آئے، لوکل گورنمنٹ سے لیڈرشپ پیدا ہوتی ہے اور ایسے عمل سے آگے بڑھتی ہے، آگ کا واقعہ ہمارے سسٹم کی تباہی کی نشانی ہے، ملک میں عوام کو مضبوط کرنے کے لیے لوکل گورنمنٹ کو مضبوط کرنا ہو گا، خواہش ہے کہ ایک مضبوط لوکل گورنمنٹ سسٹم ہو تاکہ ملک آگے بڑھ سکے، ایک ایسا نظام تعلیم ہونا چاہیے کہ وفاق سمیت صوبوں کو بھی نئی نسل پہچانے، یکساں نظام تعلیم ایک قوم بناتا ہے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ گورنمنٹ کو منتقل کیے کراچی میں
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔