بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی۔پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی(پی اے اے) نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نوٹم جاری کردیا۔ترجمان کے مطابق بھارتی طیاروں پر پابندی کو 24 فروری کی صبح 5 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ فضائی حدود کی بندش کا اطلاق بھارتی ائیرلائنز کے زیرِ ملکیت، آپریٹ یا لیز پر لیے گئے طیاروں اور فوجی پروازوں پر بھی ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فضائی حدود کی بندش بھارتی طیاروں
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔