پنجاب کے تعلیمی اداروں کو سیف سٹی کے سسٹم سے منسلک کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے 30 ہزار سے زائد تعلیمی اداروں کو سیف سٹی کے سسٹم سے منسلک کردیا گیا۔ سکول کالجز ، یونیورسٹی کے نمائندگان دن میں تین بار سیفٹی ایپ پر سکیورٹی سٹیٹس اپڈیٹ کریں گے۔
پنجاب کے سرکاری وغیرسرکاری تعلیمی اداروں کی سکیورٹی ایک کلک پر چیک ہوگی۔ ورچوئل سینٹر فار ایجوکیشنل سکیورٹی کو آپریشنل کر دیا گیا۔ منصوبے کے تحت 30 ہزار تعلیمی ادارے ایک لاکھ 30 ہزار اساتذہ و سکیورٹی اسٹاف کی رجسٹریشن ہوگئی۔ تعلیمی اداروں کے عملے کے لیے پبلک سیفٹی ایپ انسٹال کرنا لازم ہوگا۔
ڈرون کا خوف بے اثر ہوگیاچین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار ایجاد کر لیا
حکام کے مطابق تعلیمی اداروں کے نمائندگان دن میں تین بار ادارے کی سکیورٹی بارے ایپ پر اسٹیٹس اپڈیٹ کریں گے۔ خطرے یا ایمرجنسی کی صورت میں الرٹ جاری ہو جائے گا۔ براہ راست مانیٹرنگ کے لیےتعلیمی اداروں کے کیمرے بھی سیف سٹی سسٹم سے منسلک کرنے کا عمل جاری ہے۔ سیف سٹی کے پینک بٹنز کی تعلیمی اداروں میں تنصیب کا کام بھی حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔
حکام پرامید ہیں کہ ورچوئل سینٹر فار ایجوکیشنل سکیورٹی تعلیمی اداروں کے تحفظ کے ساتھ مختلف واقعات کی تفتیش میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: تعلیمی اداروں کے سیف سٹی سٹی کے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔