کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان رینجرز (سندھ) نے کراچی کے علاقے نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث 4 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں عبدالقادر بگٹی ولد اسرار احمد، معشوق علی ولد محمد صالح، غلام حسین ولد علی حسین سومرو اورعبدالحکیم ولد حامد بخش شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان سے ایک عدد 12 بور بمعہ ایمونیشن، ایک عدد 9 ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن، ایک عدد کرولا کار، ایک عدد موٹر سائیکل، 3 عدد موبائلفونز اور نقدی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) کو 20 جنوری 2026 کو رینجرز ہیلپ لائن 1101 پرایک نجی گارمنٹس فیکٹری کے مالک کی جانب سے شکایت موصول ہوئی کہ 4 مسلح افراد فیکٹری میں اسلحے کے زور پر داخل ہوئے ہیں اور 15 لاکھ روپے بھتہ طلب کر رہے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان رینجرز (سندھ) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر فیکٹری کو گھیرے میں لے لیا اور چاروں مسلح بھتہ خوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں تاہم ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گرفتار ملزمان ایک عدد

پڑھیں:

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق 2 خواتین کو آف لوڈ کرکے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ مسافروں نے جعلی نکاح نامے پر سوازی لینڈ کے وزٹ ویزے حاصل کیے تھے۔ 

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ نے مسافروں کی غیرقانونی امیگریشن کیلیے رشوت دینے کی کوشش بھی کی۔ 

متعلقہ مضامین

  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا
  • چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا